لاہور (جیوڈیسک) شہریار خان کا کہنا تھا اپنے مستقبل کے بارے میں حتمی فیصلہ مصباح الحق نے کرنا ہے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ چاہے گا کہ وہ بحیثیت کپتان اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں۔
مصباح الحق مستقل مزاج بیٹسمین ہیں اور اپنے کیرئر میں بہت کم ناکام ہوئے ہیں۔
چیئرمین شہریار خان کا مزید کہنا تھا انہیں خوشی ہے کہ مصباح الحق سڈنی ٹیسٹ کھیل رہے ہیں اور جب وہ وطن واپس آئیں گے تو ان سے مستقبل کے بارے میں بات ہو گی۔