مصطفی آباد کی خبریں 3/1/2017

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) عوام کے بنیادی مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے، عوام نے ہمیں اپنے ووٹ کی طاقت سے اپنی خدمت کیلئے منتخب کیا ہے انہیں کبھی مایوس نہیں کریں گے، عوام کے اجتماعی و انفرادی مسائل بلا تفریق حل کئے جائیں گے، مظلوم کا ساتھ دیں گے اور ظالم کا روستہ روکیں گے، ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی مصطفی آباد نے نو منتخب چیئرمین میاں عبدالخالق نے ٹائون کمیٹی مصطفی آباد میں منعقدہ تقریب خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ملک عبدالستار، رانا شہزاد، ، شاکر گجر،حفیظ اللہ ذیلدار، امجد رحمانی، میاں شفیق ودیگر خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اب کسی محکمہ کو مصطفی آباد کی عوام سے زیادتی نہیں کرنے دیں گے، عوام نے ووٹ کی طاقت سے منتخب کرکے جس محبت کا اظہار کیا ہے ان کی خدمت کرکے وہ محبت واپس لوٹائیں گے، ہمارے دروازے عوام کیلئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں، ہم تمام کونسلرز مل جل کر عوام کے مسائل حل کروائیں گے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) محمد عمران سلفی مسلسل ساتویں بار پریس کلب مصطفی آباد کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور مید کرتے ہیں کہ نو منتخب عہدیداران پریس کلب کی بہترین اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیں گے، عطاء محمد قصور صدر یونین آف جرنلسٹ قصور، تفصیلات کے مطابق صدر یونین آف جرنلسٹ عطاء محمد قصوری، چوہدری عمران زیب ، خالد نواز خاں ،مہر محمد اشفاق ، محمد شفیق سالک، مہر محمد اشرف ، بلال الحسن ، نور احمد خاں محمد اجمل شاد ودیگر صحافیوں نے محمد عمران سلفی کو پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کامسلسل ساتویں بار بلا مقابلہ صدر ،شاہد عمرکوجزل سیکرٹری، ڈاکٹر اصغر علی شہزاد کوچیئرمین، سعید احمد بھٹی کوسنیئر نائب صدر، محمد جمیل سندھو و بابا طارق مقبو ول کو نائب صدور،عمر حیات کو ایڈیشنل جزل سیکرٹری، عبدالقیوم کو جوائنٹ سیکرٹری، حافظ طاہر اقبال کو فنانس سیکرٹری ، ارشد علی جوئیہ کو وائس چیئرمین،احمد جمال عارف کو میڈیا ایڈوائزر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ نو منتخب عہدیداران پریس کلب کی بہتری اور صحافیوں کے فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں بھر پور کردار ادا کریں گے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ن لیگی ایم این اے چوہدری سلمان حنیف کے بیٹے کی ولادت کی خوشی میں محفل میلاد مصطفی ۖکاانعقاد، ن لیگی ایم پی اے ندیم سیٹھی، شبیر عثمانی، عمران حنیف خاں، محمد عمران سلفی ، سید طیب حسین رضوی، انور مقارب ودیگر کی شرکت، تفصیلات کے مطابق ایم این اے مسلم لیگ ن حلقہ این اے 138چوہدری سلمان حنیف خاں نے اپنے بیٹے کی ولادت کی خوشی میں محفل میلاد مصطفی ۖ کا انعقاد کیا، تقریب میں ن لیگی ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی، رہنما مسلم لیگ ن شبیر عثمانی، چیئرمین یونین کونسل دفتوہ سید طیب حسین رضوی ایڈووکیٹ، چیئرمین یونین کونسل کھارا انور مقارب، چیئرمین یونین کونسل چھٹیانوالہ چوہدری خالد محمود،چیئرمین یونین کونسل اوراڑہ سردار تاج ڈوگر، چوہدری عمران حنیف خاں، صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی، عمر شاہین کے علاوہ سیاسی وسماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تقریب سے مولانا محمد رمضان، مولانا قاری سعید، حافظ غلام رسول، علی عمران، لطیف زاہد ودیگر نے ہدیہ نعت پیش کیا اور چوہدری سلمان حنیف خاں کو بیٹے کی مبارکباد دی اور درازی عمر کی دعا کی،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126