فرخ شہباز وڑائچ مرکزی صدر، بشریٰ اعجاز چیئرپرسن وویمن ونگ، ڈاکٹر عارفہ صبح خان شعبہ خواتین کی صدر مقرر

Farrukh Nawaz Waraich

Farrukh Nawaz Waraich

لاہور : نوجوان قلم کاروں کی ملک گیر تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ (پی ایف یو سی) کے بورڈ آف گورنرز نے نوجوان صحافی 23 سالہ فرخ شہباز ورائچ کو 2017ء کیلئے صدر پی ایف یو سی تقرر کرنے کے فیصلے کی توثیق کر دی، بعدازاں نومنتخب صدر نے مشاورت کا عمل مکمل کرنے کے بعد محمد نورالہدیٰ کو جنرل سیکرٹری پی ایف یو سی، حسیب اعجاز عاشر کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری، کوئٹہ کے عدنان عامر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے نوجوان صحافی و کالم نگار عمر عبدالرحمن جنجوعہ کو مرکزی آرگنائزر مقرر کر دیا۔

دیگر عہدیداروں میں اوکاڑہ کے فرید رزاقی سینئر نائب صدر، حیدرآباد کے اختر ایوب خان مرکزی نائب صدر ، لاہور کے حافظ محمد زاہد سیکرٹری انفارمیشن ، پشاور کے وصال خان اور میانوالی کے توقیر کھرل ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن ، رضوان اللہ خان جوائنٹ سیکرٹری ، ایم ایم علی سیکرٹری کوارڈینیشن ، عرفان چوہدری ڈپٹی سیکرٹری کوارڈینیشن ، طاہر تبسم درانی فنانس سیکرٹری ، سید ثمر احمد سیکرٹری پروگرامز اوروہاڑی کے اظہر تھراج سیکرٹری ممبرشپ ہوں گے۔

مصطفی کمال ، صوبائی وزراء رانا مشہود احمد ، منشاء اللہ بٹ ، میاں عمران مسعود ، اعجاز چوہدری سمیت مختلف سیاسی و سماجی راہنمائوں اور تعلیمی شخصیات نے پی ایف یو سی کی نئی قیادت کو مبارکباد دی اور اس امیدکا اظہار کیاہے کہ نوجوان کالم نگار معاشرے کی اصلاح کا عمل جاری رکھیں گے اور ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

جاری کردہ
حافظ محمد زاہد
مرکزی سیکریٹری اطلاعات’پی ایف یوسی
0321-4291904