کراچی (اسٹاف رپورٹر) انجمن امدادیہ اخبار فروشان لانڈھی ڈپو کے چیئر مین سید شہزاد شاہ، نائب صدر شفیق خان، وائس چیئر مین عدنان صدیقی، جنرل سیکریٹری غالب شاہ، جوائنٹ سیکریٹری اکبر علی اور پریس سیکریٹری شاہد محمود شاہ نے تھانہ شاپ لطیف خلد آباد پولیس چوکی کے انچارج حمت اللہ کی علاقے میں تجاوزات و جرائم کے خلاف بھر پور کاروائیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عوام دوست پولیس آفیسر حکمت اللہ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات سے قائد آباد کے علاقوں میں جرائم، تجاوزات سمیت دیگر غیر قانونی اقدامات سے پاک ہورہے ہیں جس سے نہ صرف علاقہ مکینوں نے بھی سکھ کا سانس لیا۔
انجمن امدادیہ اخبار فروشان نے حکومت سندھ ،آئی جی سندھ سے اپیل کی ہے کہ انچار ج خلد آباد چوکی حکمت اللہ کو مثالی خدمات کی انجام دہی ہر ترقی دیا جائے تاکہ ایسے افسران پولیس ڈیپارٹمنٹ اور معاشرے کے لئے تقلید بند سکیں۔