سید نیئر رضا کا علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر اور جاری ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت

DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر اور علاقائی مسائل کے خاتمے کے حوالے سے جاری بلدیاتی انتظامات اور ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کو ہدایت کی ہے کہ عوامی خدمت کے حوالے سے فرائض کو احسن طریقے سے انجام دیں۔

صفائی وستھرائی کے حوالے سے عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے ترقیاتی امور کو وقت مقررہ پر تکمیل تک پہنچا کر عوامی سہولت کی فراہمی یقینی بنا ئی جائے۔

ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے یونین کمیٹیز کے چیئر مین اور بلدیہ کورنگی کے محکمہ جاتی افسران کے ہمراہ ملیر ماڈل کالونی زون کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی سطح پر جاری بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے حوالے سے انتظامات اور ماڈل یوسی میں 100روزہ عوامی خدمت مہم کے حوالے سے جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

چیئر مین بلدیہ کورنگی نے افسران وعملے کو ہدایت کی کہ علاقائی مسائل کے خاتمے کے حوالے سے جاری اقدامات کو تیز کرنے کے ساتھ ترقیاتی کاموں کو معیاری میٹریل کے ساتھ انجام دیا جائے انہوں نے محکمہ ہیلتھ سروسز کے افسران وعملے کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر یا جائے۔

اس موقع پر مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین بلدیہ کورنگی نیئر رضا نے کہاکہ 100روزہ عوامی خدمت مہم علاقائی سطح پر عوامی مسائل کے حوالے سے تبدیلی لائے گا انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی وہ علاقائی ترقی اور مسائل کے خاتمے کے حوالے سے مہم میں بلدیہ کورنگی کا ساتھ دیں۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کراچی