مہمند ایجنسی : مہمند ایجنسی کی سرحدی دیہات خویزئی بائیزئی میں ہلال احمر فاٹا اور اسلام آباد کی تعاون سے غیر خوراکی اشیاء اور سلائی مشینیں تقسیم کی گئی۔
خویزئی بائیزئی کے سب ڈویژن ہیڈکوارٹر بہائی ڈاگ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ پیر عبداللہ شاہ، ونگ کمانڈر لیفٹنٹ کرنل امتیاز علی ، ممبر مینیجنگ بورڈ ہلال احمر فاٹا حاجی طاہر اکبر،اسسٹنٹ ڈائیریکٹر یوتھ اینڈ ولنٹیر ریاض داوڑ، ایجنسی سیکرٹری فوزی خان اور ہلال احمر کے رضاکاروں نے شرکت کی۔
ہلال احمر فاٹا نے متاثرین کے چالیس بیواوں اور سو متاثرہ خاندانوں میں غیر خوراکی اشیاء سلائی مشینیں ، ہیٹر، ڈسبن، سیونگ مشین، کارپٹ ،کمبل، پنکھے، صابن، واشنگ پاوڈر تقسیم کئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئی پیر عبداللہ شاہ نے کہا کہ ہلال احمر فاٹا ایجنسی کی دور دراز علاقوں میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دے رہی ہے اور متاثرین کی مدد کررہی ہے جو قابل ستائیش ہے۔
لیفٹنٹ کرنل امتیاز علی نے کہا کہ ہلال احمر کو سیکورٹی فورسز کی جانب سے مکمل سپورٹ حاصل ہے کیونکہ ان کے کام سے یہاں کے غریب متاثرین کو سہارہ ملے گا جو کہ خوش ائیند ہے۔