بدین (عمران عباس) بدین میں پاکستان ویٹرنری میڈیکل ایسوسیئشن سندھ کے ڈاکٹرز کی جانب سے اپنے حقوق کے حاصلات کے لیئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مطالبات پورے نا ہونے کی صورت میں وزیر اعلیٰ سندھ ھاؤس تک مارچ کرنے کا اعلان۔
بدین میں پاکستان ویٹرنری میڈیکل ایسوسیئشن کی جانب سے ضلع بھر کے ڈاکٹرزمرکزی رہنماء ڈاکٹر نبی بخش سولنگی، ڈاکٹر دودو چانڈیو، ڈاکٹر نور سومرو، ڈاکٹر شبیر احمد، ڈاکٹر اقبال میمن، ڈاکٹر بندہ علی اور دیگر ڈاکٹرز نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
ڈاکٹر نے اپنے مطالبات کی حاصلات کے لیئے نعرے لگائے اور دھرنا دیکر راستے پر بیٹھ گئے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ اور محکمہ لائیو اسٹاک کے وزیر سے ہونےملاقاتوں کا کوئی حل نہیں نکلا ہے جس کے بعد ہم راستوں پر آنے پر مجبور ہیں ،مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات کو تسلیم نا کرنے میں سیکریٹری سے لیکر بڑے بڑے افسران ملوث ہیں جو یہ کبھی بھی نہیں چاہتے کہ ہمارے مطالبات پورے ہوں۔
انہوں نےمزید کہا کہ محکمہ لائیو اسٹاک میں 145 ڈاکٹرز اور دیگر ویٹرنری ڈاکٹرز کو مستقل کیا جائے، فور ٹائر سسٹم کے تحت سینئر سرکاری ویٹرنری ڈاکٹرز کو ترقی دی جائے، سندھ ھائی کورٹ کے حکم کے تحت اینیمل بریڈنگ کے 67 ڈاکٹرز کو بحال کیا جائے، 300 بیروزگار ویٹرنری ڈاکٹرز کو ملازمتیں دی جائیں۔
ویٹرنری اسپتالوں سے قبضہ مافیا سے قبضہ خالی کرایا جائے اور کمیشن پاس 12 ویٹرنری ڈاکٹرز کو آفر آرڈر دیئے جائیں، مظاہرین نے الٹیمیٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات کو تسلیم نہیں کیا جاتا تو ہم وزیر اعلیٰ سندھ ھاؤس کراچی تک مارچ کریں گے اور مطالبات کے حل تک وہیں پر دھرنا دیں گے۔