فیصل آباد کی خبریں 4/1/2017

PML N

PML N

فیصل آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حافظ طاہر جمیل میاں نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے ایک ڈکٹیٹر بنائے قانون و نظام کی عمارت کو زمین بوس کرکے حقیقی نظام وضع کردیا ہے اب بلدیاتی ادارے صحیح معنوں میں آزاد اور خود مختار ہوگئے ہیں ان اداروں کو اب فنڈز بھی پہلے سے 40فیصد زائد ملیں گے جس سے ترقیاتی کام پہلے سے زیادہ اور پائید ار ہوں گے ،انہوںنے کہا کہ کمشنری نظام کی بحالی کے ساتھ ہی بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کو مالیاتی اختیارات حاصل ہوجائینگے ،کیونکہ اس سے قبل یہ اختیارات بیورو کریسی کے پاس تھے جس کے باعث بلدیاتی نمائندوں کو ہر کام کیلئے ڈی سی او کی طرف دیکھنا پڑتا تھا تاہم اب یہ روٹین تبدیل ہوگی اور سٹی میئر حاصل اختیارات کے تحت ترقیاتی کاموں کیلئے خود فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے گا جو لوگ اس نظام کی بحالی کو بھی سیاسی پوائنٹ سکورنگ قرار دے رہے ہیں وہ درحقیقت حقائق سے نظریں چرانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں صوبہ بھر کے عوام پنجاب حکومت کو کمشنری نظام دوبارہ بحال کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد : سابق وزیر اعظم و بانی پاکستان پیپلزپارٹی ذوالفقار علی بھٹو کی 89 سالگرہ 5 جنوری بروز جمعرات کو منائی جائے گی اس سلسلہ میں پارٹی کے دیرینہ کارکنوں اورعہدیداران نے ان کی سالگرہ بھرپورطریقے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے’ فیصل آباد میں مرکزی تقریب چوک گھنٹہ گھر میں انعقاد پذیر ہوگی جس کی میزبانی پی پی 71کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری انتظار عدیل تاج کریں گے کل منعقد ہونے والی تقریب کے دوران کیک کاٹا جائے گا جس میں شرکت کیلئے میزبان نے تمام دوستوں کوشرکت کی دعوت دی ہے اس سلسلہ میں دعوت نامے نہیں چھپوائے گئے تاہم میزبان نے تمام دوستوں سے استدعا کی ہے کہ اسی خبر کودعوت نامہ تسلیم کیا جائے ‘ خصوصی گفتگو کے دوران عدیل تاج نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو ایک عہد ساز شخصیت تھے جنہوں نے ایٹم بم بنانے کی بنیاد رکھی’ ڈاکٹرعبدالقدیر خان کو پاکستان لاکر وطن عزیز کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے کا آغاز کیا اورخود تو شہید ہوگئے مگر ان کے لگائے گئے تمام پودے آج تن آور درخت بن چکے ہیں جس کے سایہ تلے رہنے والے 20 کروڑ عوام خود کو محفوظ تصور کررہے ہیں’ انہوں نے کہا کہ اگرذوالفقار علی بھٹو کا عوامی قتل نہ ہوتا تو آج پاکستان دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک کے ہم پلہ ہوتا ‘ آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی ایک مرتبہ پھر بڑی قوت بن کر سامنے آئے گی’ اور ہم حکومت بنائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور پی وائی او کے سابق سٹی صدر میاں سہیل یوسف نے کہا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں کے اقتدار کے خاتمے کا وقت انتہائی قریب آچکا ہے کرپٹ حکمرانوں کے تمام فیصلے ملک و قوم کے خلاف ہیں ملک میں جاری مہنگائی بے روز گاری اور لا قانو نیت سے عام آدمی کی زند گی اجیرن ہو کر رہ گئی ہیںمسلم لیگ ن حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ کر نے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے بحران اور ناکام لیگ نے ملک و قوم کو بحرانوں میں دھکیلنے کے سوا کچھ نہیں کیا پوری ن لیگ کے لئے سابق صدر آصف علی زرداری ہی کافی ہے پانامہ لیکس شریف خاندان کے گلے کی ہڈی بن چکی ہے نواز شریف کو لوٹ مار لا قوم کو حساب دینا ہو گا جس دن پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سٹرکوں پر نکلے کی تو حکمرانوں کا قتدار میں رہنا مشکل ہو جائیگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میثاق جمہوریت کی وجہ سے جو آج جمہوریت قائم ہے وہ صرف بی بی شہید کی کاوشوں کا نتیجہ ہے پی پی پی کے جیالوں نے ہمیشہ آمر کے سامنے کلمہ حق کہا ہے اور قید وبند کی صعوبتین بھی ہمیں ڈگمگا نہ سکیں قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو ہمیشہ عوام کے دلوں میں بستے تھے اور رہیں گے آج پاکستان اگر انکے وژن پر گامزن ہوتا تو کب کا ایشین ٹائیگر بن چکا ہوتا اور سو فیصد عوام کے پاس روزگار ہوتا اپنے قائد چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد ہیںچیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایک اشارے پر پی پی پی غیور جیالے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پرانے کارکن و رہنما دوبارہ منظم ہونے سے ایک بار پی پی پی بھر پور طریقے سے منظم ہو کر اگلا الیکشن لڑ کر چاروں صوبوں سے کامیاب ہو کر اپنی حکومت وفا ق میں بنانے کی پوزیشن میں آچکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد : چیئرمین سٹی کونسل 81راجہ سلیم عابد کہا کہ پاکستان کو خوشحال بنانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ دعا ہے کہ2017 تمام اہل وطن کیلئے سماجی و معاشی ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہو۔ سی پیک سمیت دیگر میگا پراجیکٹس کی تکمیل کا سال ہوگا،پاکستان کو حقیقی معنوں میں قائد کا پاکستان بنائیں گے،انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے اپریشنل ہو رہے ہیں، پنجاب میں بلدیاتی نظام کے فعال ہونے سے نچلی وسطح پر عوام کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی،اور ترقی کا عمل مزید تیزی سے آگے بڑھے گا بلدیاتی ادروں کے ذریعے اقربا پروری اور کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔ سرکاری زمینوں پر قبضہ مافیا کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔ شہریوں کے مسائل مقامی سطح پر حل کرنے کا اس سے بہتر اور کوئی موثر نظام نہیں ہے۔۔انہوںنے کہا کہ بلدیاتی حکومتوں کو بااختیار بنایا جارہا ہے ۔ مالیاتی خودمختاری دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے،اسی طرح اختیارات اور ذمہ داریوں کیساتھ جوابدہی بھی ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام نے بلدیاتی نمائندوں پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے انہیں اس پر ہر صورت پورا اترنا اترنا ہو گا2017 میںاحتجاج یا انتشار نہیں، صرف ترقی اورخوشحالی کی سیاست ہوگی اورجولوگ پاکستان کی ترقی اورعوام کی خوشحالی روک کر تماشا لگانا چاہتے ہیں، وہ پہلے کی طرح آئندہ بھی ناکام و نامرادرہیں گے۔ پاکستان کے باشعورعوام نے پہلے بھی احتجاجی سیاست سے لاتعلق رہ کرمٹھی بھر سیاسی عناصر کو آئینہ دکھا دیا ہے اورالزام تراشی ،جھوٹ اوراحتجاجی سیاست اپنی موت آپ مرچکی ہے، جو لوگ عوام کی ترقی وخوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنا چاہتے تھے وہ سیاسی طور پر تنہا ہو چکے ہیں۔ ترقی وخوشحالی کے دشمنوں کو اپنے طرز عمل پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے عوام صرف اور صرف ترقی و خوشحالی اور امن چاہتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد : ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت شاہد حمید منج نے کہا ہے کہ ہمیشہ چور نے ہی چور چور کہا ہے مگر کبھی کسی چور نے خود کوچور نہیں کہا ‘ چور ہمیشہ شور مچاتا ہے اور جو اس جیسے یا اس کے ساتھی ہوتے ہیں وہ بھی اسی کی زبان میں بات کرنے کی کوشش کرتے ہیں جسے دیکھ کر جہاندیدہ لوگ سمجھ جاتے ہیں کہ یہ بھی چور کے ساتھی ہیں ‘ انہوں نے کہا کہ پاکستانی خزانے میں ہر دور میں نقب زنی ہوئی ہے مگر جو لوگ اس قبیع کام میں ملوث ہوتے ہیں وہی دوسروں پر انگلی اٹھاتے ہیں موجودہ دور میں بھی کچھ ایسا ہی ہو رہا ہے تاہم پوری قوم کی نگاہیں اب اس کی عدلیہ کی جانب مرکوز ہیںامید ہے انصاف کا بول بالا ہوگا ‘ اگر اب بھی انصاف کی فراہمی میں دیری ہوئی تو پھر لوگ اپنے ہاتھ یا تو آسمان کی جانب اٹھائیں گے یا پھرہاتھ میں کچھ اٹھائیں گے’ خواہش ہے کہ کبھی ایسا وقت نہ آئے اورعوام انصاف کو نہ ترسیں ‘ شاہد حمید منج نے مزید کہا کہ جب تک تمام چوروں کو ایک ہی لائن میں کھڑانہیں کردیا جاتا اس وقت تک اس ملک سے بے چینی کا خاتمہ نہیں ہوسکے گا ‘ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے جب تک یہاںاسلام اور شریعت کے مطابق سزائیں نہیں دی جائیں گی اس وقت تک قائد اعظم اور علامہ اقبال کی روح کا چین نہیں ملے گا ‘ پوری قوم کو ایک تہیہ کرنا ہوگا کہ کچھ بھی ہو جائے چوروں کو آگے نہیں لایا جائے گا اس میں سب کی بھلائی ہے۔