گجرات (جی پی آئی) ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ کڈنی سنٹر میں مریضوں کو علاج کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے ڈبل شفٹ شروع کرنے کیلئے پلاننگ کی جاری ہے، سنٹر میں جدید لیبارٹری فنکشنل ہو چکی، جلد گردے کی پتھری نکالنے کیلئے مشین کی خریداری کا عمل بھی جلد مکمل کر لیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مئیر گجرات حاجی ناصر محمود، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، صدر بورڈآف مینجمنٹ میاں محمد اعجاز، چوہدری اصغر، چوہدری مبشر حسین، حاجی اورنگزیب بٹ، چوہدری حسن جاوید، چوہدری نواز ریحانیہ، چوہدر ی اعجازاحمد، جاوید بٹ ، ڈاکٹر عباس گوندل ، نثار الدین ساجد راٹھوربھی موجود تھے جبکہ ممبران نے میاں محمد اعجاز کو متفقہ طور پر آئندہ دو سال کیلئے مینجمنٹ کمیٹی کا صدر منتخب کر لیا۔ اس موقع پر ڈی سی لیاقت علی چٹھہ اور میاں محمد اعجاز کو جمخانہ گجرات کی طرف سے ایگزیکٹو ممبرز سینئر صحافی وسیم اشرف بٹ، رخسار میلو ، ڈاکٹر امین گل نے 20لاکھ روپے عطیہ کا چیک پیش کیا۔ اجلاس میں چوہدری جمشید اقبال نے کڈنی سنٹر کے آپریشنل اخراجات کیلئے سالانہ بارہ لاکھ روپے عطیہ کا اعلان کیا اور چھ ماہ کیلئے چھ لاکھ روپے کا چیک جبکہ چوہدری نواز ریحانیہ نے سالانہ پانچ لاکھ روپے عطیہ کا چیک پیش کیا۔ بورڈ آف مینجمنٹ کے صدر میاں اعجاز آپریشنل اخراجات کیلئے ہر ماہ دس لاکھ روپے، چوہدری مبشر حسین ہر ماہ پانچ لاکھ روپے، چوہدری اعجاز ماہانہ ایک لاکھ روپے ، خالد منگا ماہانہ پچاس ہزار روپے عطیہ دیں گے ، نوید اقبال نے کڈنی سنٹر کیلئے ایمبولینس، شیخ خالد محمود آف لالہ موسیٰ نے 100کے وی اے کا جنریٹر فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ گردے کے مریضوں کو ڈائیلسز کو علاج کی بہتر سہولیات کا شعبہ خصوصی توجہ کا مستحق تھا ، کڈنی سنٹر کے بورڈآف گورنرز کے ممبران اور مخیر حضرات کے تعاون سے کڈنی سنٹر کی شایا ن شان عمارت کی تعمیر کے بعد یہاں ڈائیلسز کی سہولیات کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور پراجیکٹ پر کام کے دوران کبھی بھی سرمایے کی کمی نہیں آئی۔ انہوںنے بتایا کہ کڈنی سنٹر ایک شفٹ چلانے کے آپریشنل اخراجات دو ملین روپے کے قریب ہیں جبکہ ڈبل شفٹ کی صورت میں ان میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوںنے بتایا کہ ڈبل شفٹ کے آغاز سے قبل سٹاف کی تربیت بھی کی جائے گی اس مقصد کیلئے ڈائیلسز مشینیں فراہم کرنیوالی جرمن کمپنی عملہ کو تربیت فراہم کرنے کو تیار ہے۔ انہوںنے کہا کہ کڈنی سنٹر میں روزانہ بڑی تعداد میں ڈائیلسز کئے جارہے ہیں اور مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے جبکہ مریضوں کو بہتر علاج معالجہ اور کنسلٹنسی کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے نفرالوجسٹ ہر جمعہ کو مریضوں کو چیک اپ کرتے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ گردے کی پتھری نکالنے والی مشین کی خریداری پر 4ملین روپے اخراجات کا تخمینہ ہے ، ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں ضروری سامان کی تنصیب کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جس کے بعد کڈنی سنٹر میں ٹرانسپلانٹ کے علاوہ گردے کے تمام امراض کے علاج کی سہولت فراہم کر دی جائے گی ۔ انہوںنے کہا کہ سروس انڈسٹری کی طر ف کڈنی سنٹر کے ایک فلور پر جنرل ہسپتال کا قیام جلد عمل میں آجائے گا جہاں چیک اپ، ادویات اور ضروری ٹیسٹوں کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی۔اجلاس میں بور ڈ آف گورنرز کے ممبران نے بھی اظہار خیال کیا اور کڈنی سنٹر کو بہتر طریقے سے چلانے کیلئے تجاویز پیش کیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)شہباز شریف پارک میں اورنگزیب مسجد کی تعمیر کیلئے نقشہ کی منظوری دیدی گئی ہے، تعمیراتی کام کے آغاز کے لئے باقاعدہ سنگ بنیاد آئندہ ہفتے رکھا جائے گا۔ یہ فیصلہ ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت اجلا س میں کیا گیا جس میں اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، حاجی اورنگزیب بٹ، عبدالمجید شادابیہ، اشفاق بشیر و دیگر ممبرا ن نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ مسجد پارک کے مرکزی داخلی دروازے کے ساتھ تعمیر ہوگی جس میں بیک وقت ساڑھے چار سو افراد کیلئے نماز پڑھنے کی گنجائش ہوگی ، مسجد کے ساتھ برآمد ہ بھی تعمیر کیا جائے گا جبکہ زیادہ نمازیوں کی صورت میں پارک کے لان کو بھی استعمال کیا جاسکے گا۔ انہوںنے کہا کہ یہ مسجد ہر قسم کی فرقہ واریت سے پاک اور اتحاد بین المسلمین کا مظہر ہوگی جس میں پیش امام سرکاری طور پر تعینات کیا جائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)لیڈیز کلب کی طرف سے ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ اور صدر مینجمنٹ کمیٹی میاں محمد اعجاز کو کڈنی سنٹر کیلئے 5لاکھ روپے عطیہ کا چیک پیش کیا گیا، چیک کلب کی سیکرٹری صدیقہ ذیشان نے پیش کیا، چوہدری اصغر، ذیشا ن زیب بٹ ، پرنسپل جناح پبلک سکول ترنم ریاض، پرنسپل میونسپل ماڈل گرلز ہائی سکول رخسانہ قدیر او ربور ڈآف گورنرز کی دیگر ممبران بھی موجود تھیں۔ سیکرٹری صدیقہ ذیشان نے بتایا کہ لیڈیز کلب کڈنی سنٹر کو ہر سال پانچ لاکھ روپے عطیہ دے گا تاکہ مستحق مریضوں کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے لیڈیز کلب کے عہدیداروں اور ممبران کے جذبہ کو زبردست سراہا اور امید کا اظہار کیا کہ گجرات کی باشعور خواتین دکھی انسانیت کی خدمت اور شہر کی بہتری کیلئے خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) چوہدری برادران کے قریبی ساتھی اور سابق ناظم جلالپور جٹاں میر افتخار احمد یار نے کہا ہے کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ ن لیگ نے جلالپور جٹاں سے ہارنے کے بعد انتقامی کاروائیاں شروع کر دی ہیں ،ق لیگ کے نو منتخب چیئر مین جلالپور جٹاں سید ہاشم شاہ اور مرزا ریاض کو کامیاب ہونے کے بعد جلالپور جٹاں سے فائر بریگیڈ کا محکمہ ختم کر کے گاڑیوں سمیت عملہ کو گجرات بلا لیا گیا جو بہت بڑی زیادتی ہے ،انہوں نے کہا کہ کتنے ستم کی بات ہے کہ اگر جلالپور جٹاں میں اچانک کو ئی واقع رونما ہو جائے تو جلالپور جٹاں کے عوام کہا ں جائیں گے اس سلسلہ میں گجرات کے عوام پریشانی کے عالم میں مبتلا ہیں ،میر افتخار احمد نے کہا کہ اس لہاظ سے چوہدری برادران عظیم لیڈر ہیں کہ جنہوں نے آج تک کسی بھی سیاسی کے ساتھ انتقامی کاروائی نہیں کی لیکن ن لیگ کی قیادت نے اپنی ہار کا بدلہ غریب عوام سے لینا شروع کر دیا ہے ،انہوںنے کہا کہ اگر جلالپور جٹاں میں فائر بریگیڈ کے عملہ اور محکمہ کوگاڑیوں سمیت بحال نہ کیا گیا تو جلالپور جٹاں کے عوام روڈ بلاک کرکے بلدیہ جلالپور جٹاں اور کارپوریشن گجرات اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف بھر پور احتجاج کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کوق لیگ کی کامیابی ہضم نہیں ہو رہی اس لیے وہ ایسے کام کر رہے ہیں ،میر افتخار احمد یار نے کہا کہ ہم چیئر میں بلدیہ جلالپور جٹاں سید ہاشم شاہ اور وائس چیئر مین مرزا ریاض احمد کے شانہ بشانہ جلالپور جٹاں کے عوام کے مسائل کے لیے کام کریں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ن ٹریڈ ونگ کے سٹی صدر جلال خاں کے جوان چودہ سالہ حافظ قرآن دانیال محلہ کالو پورہ میں تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر جان بحق ہو گیا ،تاہم ٹرک ڈرائیور کو ٹرک سمیت گرفتار کر لیا گیا ،حافظ دانیال کی نماز جنازہ آج مورخہ پانچ جنوری بروز جمعرات صبح دس بجے بمقام کوٹھی نواب صاحب میں ادا کی اجئے گی دوست احباب کو شرکت کی استدعا کی گئی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)سٹی مئیر گجرات حاجی ناصر محمود کا کارپوریشن گجرات کا چارج لینے کے بعد گجرات ٹی ایم اے کارپوریشن میں گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ہے جبکہ سٹی میئرحاجی ناصر محمود نے باقاعدگی کی ساتھ آفس آنا شروع کر دیا ہے گزشتہ روز بھی گجرات شہر کی مختلف یونین کو نسل سے شہریوں نے اپنے مسائل کے حل کے لیے حاجی ناصر محمود سے ملاقات کی جس پر حاجی ناصر محمود نے شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ آفسران کو کہا ،جبکہ حاجی ناصر محمود کے ہمراہ ڈپٹی مئیر بھی شہریوں کے مسائل کے حل کی طرف خصوصی توجہ دے رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)چیئرمین ڈویلپمنٹ اینڈ بیوٹیفکیشن حاجی اورنگ زیب بٹ نے کہا ہے کہ شہباز شریف پارک میں بننے والی مسجد گجرات کی ایک ماڈل اور خوبصورت مسجد بنائی جائے گی یہ مسجد ایک کنال کے رقبہ پر تعمیر ہو گی مسجد کو جتنا خوبصورت کیا جائے گا اتنا ہی جنت میں ایک گھر خوبصورت مل جائیگا انھوں نے کہا کہ جس طرح میں نے گجرات کی خوبصورتی کا منصوبہ مکمل کیا اور اس کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی میں جتنے بھی کا م کر وائے نیک نیتی اور ایمانداری کے ساتھ مکمل کر وائے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ایک پائی کا پیسہ بھی اپنی جیب میں نہیں ڈالا جتنے پیسے خرچ کیے ہیں وہ اللہ کی راہ پر اور غریب غرباء اور مسکینوں میں خرچ کیے ہیں الحمدو للہ آج بھی گجرات کے عوام ہمارے کاموں کو یاد کر رہی ہے جس طرح ہم نے زیب بس سروس ،زیب روز گار سکیم ،تابعداری کارڈ ،زیب فری دسترخوان یہ تمام کے تمام منصوبے اپنے پایہ تکمیل تک پہنچ چکے ہیں اور لو گ اس سے مستفید ہو رہے ہیں کیونکہ میں نے گجرات کی عوام کیلئے اپنی زندگی وقف کر رکھی ہے اور یہ سلسلہ اسی طرح چلتا رہے گا اور گجرات کو خوبصورت بنانا میر ایک خواب تھا جو میں پورا کر دیا ہے کیونکہ میں نے جس طرح گجرات کی عوام کو کہا تھا کہ آپ کو خوبصورت گجرات کا تحفہ دیں گے جو آج اپنے پایہ تکمیل تک پہنچ چکا ہے غریب لوگ زیب روز گار سکیم سے فائدہ اٹھا رہے ہیں جو آج اپنے گھر میں بال بچوں کا پیٹ پا ل رہے ہیں میرا دل کر تا ہے کہ میں گجرات کی عوام کی اتنی خدمت کر سکوں کہ ان میں کوئی کسر نہ چھوڑوں شہباز شریف پارک میں بنائی جا نے والی مسجد میرے لئے ایک بہت بڑی نعمت ہے میں نے ڈپٹی کمشنر گجرا ت لیاقت علی چٹھہ سے مل کر شہباز شریف پارک میں مسجد کے منصوبے کا لائحہ عمل تیار کیا انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب شہباز شریف پارک میں عالی شان مسجد بنائی جائے گی جس میں نمازی نماز پڑھ سکیں گے یہ میری زندگی کی خواہش ہے کہ اس مسجد کی تعمیر جلد ازجلد شروع کر کے اللہ اور اللہ کے رسول کو راضی کر سکوں یہ دنیا کا نظام ہے یہ دنیا میں ہی رہ جا نا ہے صرف نام اللہ کا اس دنیا میں رہ جا نا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)گجرات ٹی ایم اے ملازمین فاقہ کشی کر نے پر مجبور دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم ٹی ایم اے کے ورکروں نے کہا ہے کہ دو ماہ سے تنخواہیں نہیں مل رہی ہم کام بھی کر رہے ہیں اور ہمیں تنخوائیں بھی نہیں دی جا رہی مئیر گجرات حاجی ناصر محمود کو چاہیے کہ ٹی ایم اے ملازمین کی طرف بھی توجہ دیں جو دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں اور گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے اگر ہمیں تنخوائیں نہ ملی تو ہم کام کاج چھوڑ کر ٹی ایم اے آفس میں سراپا احتجاج بن جائیں گے جب افسران سے پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ حاجی ناصر محمود مئیر بننے کے بعد آپ کی تنخوائیں ادا کر دیں گے ان کے مئیر بن جا نے سے بھی یہ لوگ تنخوائوں سے ابھی تک محروم بیٹھے ہیں ہم سے کام دن رات لیا جاتا ہے جب تنخوائوں کی باری آتی ہے تو ان ملازمین کو ٹال دیا جا تا ہے کیونکہ ملازمین نے کہا ہے کہ ہمیں اتنا عرصہ ہو چکا ہے ملازمتیں کر تے ہوئے جب تنخوائوں کی باتیں کر تے ہیں تو ہمیں دھمکی دی جاتی ہے کہ آپ کو نوکریوں سے نکال دیا جائے گا ہمارا بس قصور اتنا ہے کہ ہم ملازمین ہیں اور کسی کے آگے بول نہیں سکتے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) با با ئے شا ہین چو ک ملکہ (با نی شا ہین چو ک ملکہ ) ایم ڈ ی شا ہین ٹر یڈ رز حا جی ملک غلا م مصطفی اعوا ن ر ضا ئے الہی سے ا نتقا ل کر گئے ہیں ۔ان کی نما ز جنا زہ آ ج دن 11:00بجے ملکہ قبر ستا ن میں ادا کی جا ئے گی ۔ حا جی ملک غلا م مصطفی اعوا ن مر حو م طا رق مصطفی اعوا ن سینیئر ٹیچر گو ر نمنٹ اسلا میہ ہا ئی سکو ل ملکہ اور ز ا ہد مصطفی اعوا ن نما ئند ہ پا کستا ن ٹیلی و یژ ن نیو ز فرا نس کے و ا لد محتر م ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) چوہدری محمد علی تنویر ضلع گجرات کو تعمیر وترقی کے لحاظ سے منفرد بنائیں گے اور اپنے بھائیوں کی بے لوث، بلاتفریق خدمت کے مشن کو عملی طور پر پروان چڑھائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مشترکہ طور پر کونسلر محمد ناصر ایوب سیٹھ رڑیالہ اور راہنما مسلم لیگ(ن) ڈاکٹر خالد بٹ رڑیالہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوٹلہ برادران نے حلقہ این اے107 کی تعمیر و ترقی کے لئے بے لوث اور لازوال خدمات پیش کی ہیں اور یہ سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے انشاء اللہ ضلعی چیئرمین چوہدری محمد علی تنویر ضلع گجرات کو بھی ماڈل ضلع بنائیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) نومنتخب چیئرمین کھاریاں میونسپل کمیٹی شیخ محمد حفیظ کے سامنے شہر کے بڑے مسائل پینے کے صاف پانی فراہمی، صفائی اور شہر کے اندر لنک روڈ، گلیوں نالیوں کی تعمیر چیلنج کے طور پر موجود ہیں اس کے ساتھ تعلیم اور صحت کے بھی بے شمار مسائل ہیں جو کہ حل طلب ہیں MNA چوہدری عابد رضا اور ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ بھی ان مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں اور اب ضلعی چیئرمین کی بھی توجہ ان مسائل کی طرف ضرور ہوگی عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ چیئرمین کھاریاں شیخ محمد حفیظ ان مسائل کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھیں اور آج جلسے میں اپنے 100روزہ پیکیج میں بڑے مسائل کو اوّلین سطح پر شامل کریں تاکہ کھاریاں شہر کی محرومیاں دور ہو سکیں۔ ضلع گجرات کا چیئرمین MNA اورMPA بھی انہی کی پارٹی کے ہیں لہٰذا قوی امید ہے کہ کھاریاں شہر کے مسائل حل ہوں گے نوجوانوں کو کھیلوں کا میدان (اسٹیڈیم) اور لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک کی تعمیر بھی ہو گی اور کھاریاں کے لئے کوٹلہ برادران کی طرف سے دیئے گئے 13کروڑ روپے کے فنڈز بھی لگیں گے اور عوامی مسائل حل ہوں گے۔ ۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) وائس چیئرمین یونین کونسل بدر چوہدری اجمل حسین پیارا صدر پی ٹی آئی یوتھ ونگ حلقہ پی پی115نے کہا ہے کہ چیئرمین عمران خان نے پانامہ لیکس پر مٹی ڈالنے کی حکومتی ہر کوشش ناکام بنا دی ہے پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر کہنے والے کہ پانامہ کوئی ایشو نہیں قوم بھول جائے گی اُن کے ہر دعوے کو غلط ثابت کر دیا گیا ہے وزیراعظم پاکستان کبھی قطری شہزادے کبھی پرچیوں اور اونٹوں کی کہانیاں سنا کر قوم کی لوٹی ہوئی رقم ہضم نہیں کر سکتے انہیں پائی پائی کا حساب دینا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کے ہنگامہ کو زندہ رکھنا چیئرمین عمران خان کا تاریخی کارنامہ ہے جسے قوم کبھی نہیں بھولے گی۔ ماضی میں قومی دولت لوٹنے کے حوالے سے کبھی بھی ایسا نہیں ہوا یہاں لکڑ ہضم، لوہا ہضم کا قانون رائج تھا لیکن عمران خان نے اس قانون کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے قومی دولت لوٹنے والوں کا ہر جگہ پر پیچھا کیا انہوں نے ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک طاقتور ترین شخص کو قانون کے کٹہرے میں لاکھڑا کیا ہے اب سپریم کورٹ جانے اور میاں نواز شریف عمران خان نے اپنی قومی ذمہ داری بطریق احسن نبھائی ہے انہوں نے عہد کیا کہ کرپشن کے خلاف اس جنگ میں ہر سطح پر عمران خان کا ساتھ دیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) مسلم لیگی راہنما سابق کونسلر لالہ فضل الرحمن کے بھائی راجہ حبیب الرحمن مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سیاسی سماجی مذہبی شخصیات شریک ہوئیں نمایاں شرکاء میں حاجی محمد اسلم خان، چیئرمین شیخ محمد حفیظ، وائس چیئرمین لال خان گوندل، حاجی جاویدملک، ظفر مجید بٹ، عبدالقیوم بھٹی، چوہدری اشفاق احمد چاڑ، چوہدری عتیق الرحمن، راجہ شہزاد ناصر، چوہدری ظفر اقبال، چوہدری اشفاق احمد، ڈاکٹر ریاض، عظیم سرور بٹ، رانا محمد اقبال، شبیر احمد بھٹی، چوہدری اللہ نواز، چوہدری محمد رزاق خان، منیر بھٹی، لالہ ظفر اقبال، حاجی امجد رشید، چوہدری سعید خان سمیت کثیر تعداد میں لوگ شامل ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) ڈی ایس پی سرکل کھاریاں چوہدری غلام محمد کے زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے سرکل کھاریاں کے علماء اکرام اور امن کمیٹیوں کے ممبران سے میٹنگ ۔اجلاس میں ممتاز عالم دین مولانا قاضی کفایت اللہ، مولانا عطاء اللہ بھدر، مولانا عمر عثمانی، مولانا نوید اقبال، حافظ عبدالغفور، قاری غلام رسول، راجہ حسنین، قاضی امداد اللہ ،عثمان اکبر عباسی، چوہدری محمد اشفاق، عبدالعزیز گوندل سمیت کثیر تعداد میںعلماء اکرام نے شرکت کی اور انتظامیہ کو اپنی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر ڈی ایس پی غلام محمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علماء کرام لوڈ سپیکر اور فرقہ وارانہ گفتگو سے پرہیز کیا جائے اور قانون پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے علامہ قاضی کفایت اللہ نے کہا کہ انشاء اللہ علماء کرام نے ہمیشہ مثبت کردارادا کیا اور امن محبت کو فروغ دیا انتظامیہ کے ساتھ تعاون رہے گا۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ ایمپلی فائر ایکٹ پر سختی سے درآمد کیا جائے گا جس کے مطابق ایک مسجد پر ایک ہی یونٹ استعمال کی جا سکے گی۔ ڈی ایس پی علماء کرام سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی حاصل کی۔ ۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) مسلم لیگ(ن) کھاریاں کے زیراہتمام آج5جنوری بروز جمعرات میونسپل کمیٹی کھاریاں میں عظیم الشان جلسہ عام ہوگا جس میں مہمانِ خصوصی ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا، ضلعی چیئرمین چوہدری تنویر احمد کوٹلہ، ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد کوٹلہ ہوں گے جلسہ عام کی بھرپور تیاریاں کی جا رہی ہیں جس کے انتظامات حاجی محمد اسلم خان، چیئرمین شیخ محمد حفیظ، حاجی جاوید ملک، عبدالقیوم بھٹی و دیگر راہنما کریں گے۔ یاد رہے کہ یہ جلسہ عام میونسپل کمیٹی کے الیکشن کے بعد ہو رہا ہے جس میں چوہدری عابد رضا اہم اعلان بھی کریں گے کارکنان نے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے بھرپور طریقے سے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ کھاریاں پہنچنے پر قائدین فقید المثال استقبال کیا جائے گا۔ پھولوں کے ہار پہنائے جائیں گے۔ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جائیں گی۔ تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیر آباد (جی پی آئی)صحافت ایک مقدس شعبہ ہے جس کے ذریعے عوام کے جذبات اور بنیادی ارباب اختیار تک پہنچائے جاتے ہیں ۔صحافت عوام کی بہترین اصلاح کا بھی ذریعہ ہے جبکہ عوام کی امنگوں اور ترجمانی کے لئے دیانتدار اور بے باک ،نڈر صحافی کا انتخاب بھی علاقے کی تقدیر بدلنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ینگ تھنکرز کلب پاکستان کے مرکزی چیئرمین ساجد معروف خلجی نیاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کلب مین نئے صحافیوں کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور اس امید کا بھی اظہار کیا کہ وہ اپنی صحافتی ذمہ داریوں کو انتہائی ایمنداری اور ذمہ داری سے سر انجام دیں گے۔ آخرمیں انہوں نے کلب کو درپیش مسائل کے حل کا بھی اعلان کیا اس موقع پر عبد الحمید بٹ اور سینئر وائس چیئرمین نعیم قیصر نجمی نے کلب کو ایل ای ڈی اور یو پی ایس گفٹ کرنے پر ساجد معروف خلجی کا شکریہ ادا کیا۔ ۔۔۔۔ وزیر آباد (جی پی آئی)دکھی انسانیت کی خدمت رب کائنات کے قرب کا ذریعہ ہے۔انسانیت کی فلا ح وبہبودکے لئے خدمات سرانجام دینے والے عظیم لوگ ہیں۔غریب ومستحق افرادکے علا ج معالجہ میںانجمن بہبودی مریضاںمخیرحضرات کے تعاون سے بھرپوراقدامات کررہی ہے۔ان خیالات کا اظہارصدر انجمن ناصر محموداللہ والے نے انجمن بہبودی مریضاں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال وزیرآبادکے ماہا نہ اجلاس کے موقع پر کیا۔اس موقع پرالحاج ارشدمحمودسلیمی،افتخارحسین صدیقی،امیراحمدآفتاب،ڈاکٹرشاہد مغل،ڈاکٹرعاصم مسعود،محموداختر انصاف،عمران رسول بٹ،نعمت اللہ ظفر،ڈاکٹرسیدرضا سلطان،صوفی محمداشرف نثار،چوہدری ثنا ء اللہ،حاجی اشفاق مغل،اسلم جتالہ،شہزاداعوان،عاصم جمیل کے علاوہ الحاج رفیق احمدمنہاس کے صاحبزادے طاہر رفیق منہاس بھی موجودتھے۔اجلاس میںانجمن کے کارکن عاصم جمیل کے والد محمدجمیل،سابق کونسلرلالہ عصمت اللہ،شیخ محمدانورزبیری کے بیٹے شیخ جمیل انور،بھتیجے شیخ محمدیوسف،حاظ محمدآصف کی والدہ،ادریس فارو ق بٹ کی بھاوج کی وفات پر مرحومین کے لئے بلندی درجات اوربیماروںکی صحت یابی کی دعا کرائی گئی۔گزشتہ ماہ علاج معالجہ ودیگرسہولیات کی مدمیں319161روپے کے اخراجات کی منظوری دی گئی۔ ۔۔۔۔ وزیر آباد (جی پی آئی)درس وتدریس پیغمبرانہ پیشہ ہے ۔نونہالان قوم کوعلم کی روشنی عطاء کرنے والے اساتذہ معاشرے کے اعلیٰ ترین درجے پر فائز ہیں۔ان خیالات کا اظہارمرکزی جنرل سیکرٹری دی پنجاب میونسپل ٹیچرزایسوسی ایشن ملک ضیاء اللہ اعوان،صدر معلم محمدزبیر نے گورنمنٹ ایم سی پرائیمری سکول نمبر4میںریٹا ئرہونے والے ٹیچرمحمدزبیر کے اعزازمیںدی گئی الوداعی پارٹی کے موقع پر کیا۔اس موقع پرریجنل صدرحاجی محمداشرف،اسسٹنٹ ایجوکیشن مرکز نظام آبادمحمدآفتاب صادق چیمہ،ڈاکٹر ملک محمدیونس فراز،محمدبشیر بٹ،عرفان الٰہی ہیرا،چوہدری غلام رسول وڑائچ،لیاقت علی بھٹہ،سردار زمان،سجاد چیمہ،باسط علی گھمن،طاہر فاروق بٹ،نوید آفتاب،رانا مجتبیٰ الٰہی،گلزاراحمد،ملک ارشد عطاری،ملک اکرم،جاویدناصر،فاروق الرحمن،عبدالرحمن،ہارون شہزاد،محمدالیاس،محمداشفاق،کونسلرزملک ذبیع اللہ،ناصر محمودیوسف،طارق جاوید لنگائ،مہرمحمدیوسف،عبد الرشید،حبیب اللہ،السم دین،احسان الٰہی عابد،عدنان شریف،محمدشعیب،محمداکبر بھٹی،صوفی اسحاق بھٹی،نوید احمدسندھو،رانا رضوان سردار ودیگر بھی موجودتھے۔ ۔۔۔۔ وزیر آباد (جی پی آئی)بلڈنگ انسپکٹر ٹی ایم اے جنید اقبال کی والدہ مختصر علالت کے بعدانتقال کرگئیں۔جنہیںسینکڑوںسوگواروںکی موجودگی میںآبائی قبرستان میںسپرد خاک کردیا گیا۔نمازجنازہ میںچیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس،وائس چیئرمین ارسلان بلوچ،میونسپل آفیسرقیصر امین وڑائچ،سابق ٹائون نائب ناظم چوہدری محمدیوسف،مہر محمدرفیق بھٹہ (تاج گارڈن)،صدر پریس کلب افتخاراحمدبٹ،جماعت اسلا می کے صابر حسین بٹ،زاہد محمودہاشمی،ٹی او فنانس جنید بشیر سرویا،ٹی او آر محمدجہانگیر بٹ،سابق ناظم یونین کونسل نظام آبادسیٹھ باوربشیر،پی ٹی آئی کے سلمان حبیب،سپریٹینڈنٹ راجہ خالد حسین،امان الحق بٹ،ارسلان وڑائچ،عبد الرحمن بٹ،دائود چیمہ،کونسلرز،سیادی وسماجی شخصیات،صحافی،وکلاء اورشہریوںکی کثیر تعدادنے شرکت کی۔مرحومہ کے قل شریف کاختم مورخہ5جنوری بروز جمعرات صبح10بجے انکی رہائشگا ء ارائیں کالونی سیالکوٹ روڈوزیرآبادمیںہوگا۔جسمیں مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اوراجتماعی دعا ہوگی۔ ۔۔۔۔۔۔۔ منڈی بہائوالدین(جی پی آئی)محبت رسول ۖ سرمایۂ حیات ، روحِ عبادات او زینت کائنات ہے ۔ محبت مصطفےٰ ۖ کا تقاضا ہے کہ تعلیمات مصطفےٰ ۖ پر عمل کیا جائے۔حدود شریعت میں رہ کر محبت کا اظہار کرنا باعث اجر و ثواب اور ذریعہ نجات ہے ۔نبی کریم ۖ نے انسان و مسلمان کو محبت اور اُنس کا پیکر بنایا ہے ۔آج دنیا میں عروج اور آخرت میں بلندیٔ درجات کے لئے فروغ عشقِ رسول ۖ کے مشن پر گامزن ہو کر محبت کے چراغ روشن کرنے ہوں گے ۔ دہشت گردی ،فرقہ واریت اور ہر قسم کا تعصب انسان و مسلمان کو زیب نہیں دیتا ۔ اسلام کا نام لے کر لوگوں کا خون بہانے والے ،خو د کش حملوں سے بے قصور عوام کو مو ت کی وادی میں پہنچا نے والے اور ملک و ملت کو عدم استحکام سے دو چار کرنے والے ملک و ملت کے دشمن ہیں۔ان خیالات مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال نے جامع مسجد انوار مدینہ چک 33خاصہ منڈی بہائو الدین میں پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام سالانہ عشق مصطفےٰ ۖ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اسلام دینِ امن و محبت ہے ۔اشاعتِ اسلام تلوار کے زور پر نہیں بلکہ اخلاقِ نبوی ۖ اور اپنے کامل اصول و ضوابط سے ہوئی ۔پیغمبر اسلام ۖ نے باہمی سلام، دعوتِ طعام اور معافیٔ عام سے تالیفِ قلوبِ انسانی فرمائی ۔حامیانِ اسلام اسوۂ حسنہ اپنا کر غلبۂ عالم کا خواب شرمندۂ تعبیر کر سکتے ہیں ۔قرآن حکیم اور بانیٔ اسلام حضرت محمد مصطفےٰ ۖ کی تعلیمات میں محبت،برداشت، رواداری اور عفو و درگزر ہے ۔آج اسلام کا پیغام محبت عام کر کے ملتِ اسلامیہ کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے ۔اس موقعہ پر حافظ دائود احمد ،علامہ تنویر احمد عثمانی،منظور حسین ناز،ندیم باسط سیالوی،علامہ حافظ آفتاب احمد رانجھا عرفانی ،غلام نبی عطاری،محمد اشرف ،ثناء اللہ ، سید شفقت حسین کاظمی،حافظ قمر شہزاد ،وقار عظیم ،محمد عمر فاروق ،نصر وڑائچ، میاںریاض احمد پردیسی،محمد علی ہارتھ اور دیگر نے بھی خطاب و ہدیہ نعت پیش کیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہاولپور(جی پی آئی)صوفیائے امت نے اسلام کے پیغام امن کو عام کیا ۔اہل تصوف کی تعلیمات کا مرکزی نقطہ بندہ کا خدا سے رشتہ بندگی مضبوط کرنا اور فروغ عشقِ رسول رہا ہے ۔حضرت خواجہ محکم الدین سیرانی اویسی رحمة اللہ علیہ کی زندگی شریعت کے احیاء ،تصوف کی اشاعت ، انسانیت کے احترام اور اصلاح و فلاح میں بسر ہوئی ۔ اپنے کردار و اخلاق سے اپنے اور بیگانوں پر اچھے اثرات مرتب کئے ہیں ۔ آج محبت رسول ۖ کا تقاضا ہے کہ ہم اصحاب رسول ۖ و آل رسول ۖ سے بھی مودت کو فروغ دیں۔ حضرت خواجہ محکم الدین سیرانی اویسی رحمة اللہ علیہ نے علم و عمل سے انسانیت کو معرفت خدا سے شناسا کیا ۔ خانقاہی نظام پر پڑی دھول کو صاف کر کے شریعت محمدی ۖ کے پہرے لگا دئیے۔ احترام انسانیت اور خدمت خلق کے جذبے کو پروان چڑھایا ۔ گمراہ انسانیت کو دروس قرآن و سنت ، اسباق تصو ف و روحانیت اور اپنی نظر ولایت سے صراط مستقیم پر گامزن فرمایا۔ جہالت کو تصوف کیلئے زہر قاتل قرار دیا ۔ خواجہ محکم الدین سیرانی رحمة اللہ علیہ نے روحانیت میں تکبر، حسد ،بغض ، ریاکاری اور شخصیت پرستی کو گمراہی قرار دیا ۔آج ملک و ملت سے دہشت گردی اور شدت پسندی کے خاتمے کیلئے فرقہ وارانہ مواد پر پابندی کے ساتھ ساتھ دروسِ تصوف عام کرنے کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین خانقاہ حضرت سیرانی بادشاہ بہاولپورمیاں صلاح الدین اویسی ،میاں نجیب الدین اویسی ایم این اے ،میاں محمد شعیب اویسی ایم پی اے ، پیر غلام رسوی اویسی سجادہ نشین آستانہ عالیہ اویسیہ علی پور چٹھہ شریف ،علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال ،صاحبزادہ محمد فہد اویسی ،میاں محمد یعقوب اویسی اور دیگر علماء مشائخ نے آستانہ عالیہ خانقاہ شریف میں منعقدہ سالانہ عرس مبارک حضرت خواجہ محکم الدین سیرانی بادشاہ اویسی رحمة اللہ علیہ کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مقررین نے کہا کہ حکومت نصاب تعلیم میں سیرت النبی ۖ ، سیرت اولیاء اور تصوف و روحانیت کے مضامین شامل کرے تاکہ مدارس سے خشک ملاں پیدا ہونے کی بجائے محبت کے علمبردار علماء پیدا ہوں ۔محبت اولیاء سے سرشار افراد نہ تو دہشت گرد ہوتے ہیں او رنہ ملک و قوم کے باغی ہوتے ہیں۔اس موقعہ پر محمد عاصم بشیر اویسی،صاحبزادہ علی احمد اویسی اور دیگر نے بھی خطاب و ہدیہ نعت پیش کیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی (جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پانامالیکس کیس حکمرانوں کے لیے گلی کی ہڈی بن چکا ہے عوام کا پئسہ لوٹ کر جائیدادیں بنانے والے اب عوام کے سامنے جوابدہ ہیں ن لیگ کی بادشاہت اب زیادہ وقت نہیں چل سکتی سپریم کورٹ سے اچھے فیصلے کی امید ہے نواز شریف نے چوری کی اور عوام کا پئسہ لوتا اور اسے بچانے کے لیے قطری شہزادے کو میدان میں اتارہ گیا دوسرے ملک کے کرپٹ آدمی کی مدد کرنے پر قطری کو بھی جیل بھیجا جائے ۔ عادل ہائوس کراچی سے جاری کردہ بیان میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے جس ٹیم کو اپنی دفاع کے لیے بٹھایا ہوا ہے وہ نواز شریف کے گلے پڑ چکے ہیں تحقیقات کرنا ہمارا کام نہیں اس کے لیے ملک میں ادارے موجود ہیں پر افسوس اداروں میں موجود لوگ حکومتی مراعات اور تنخواہوں کی وجہ سے حکومت کے کسی بھی آدمی کے خلاف بات کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں جن ادارون کو یہ کام کرنا چاہیے تھا وہ سارے ادارے نواز شریف کو کلین چٹ دے چکے ہیں تاکہ ان کی نوکری بچی رہے سپریم کورٹ پر ہمیں اعتماد ہے پاناماکیس کا فیصلہ جلد ہونا چاہے عوام کو اس کیس میں خوشخبری ملے گی ، ن لیگ ثبوت اور جواب دینے کی بجاء جھوٹ پر جھوٹ بول رہی ہے ،وکلا بدلنے سے کچھ نہیں ہوگا جیت عوام کی ہوگی اور کرپشن کے سرداروں کو جیل جانا ہوگا ، یہ کیس عمران خان کا نہیں پر پوری پاکستانی قوم کا ہے جس کا پئسہ لوٹا گیا اور شریف خاندان کی جانب سے باہر کے ملک میں جائیدادیں بنائی گئی جیت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی اس ملک کے عوام کی ہوگی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوات(جی پی آئی)سنٹر ہسپتا ل ضلع سوات کا سب سے بڑا اور ا ہیم ہسپتا ل ہے ضلع بھر کے زیا د ہ تر لو گو ں کا دارو مدار ا س ہسپتا ل پر ہے ہسپتا ل میں صبح کے و قت سہو لت ہو تی ہے لکین دو پہر کے بعد ہسپتا ل میں لو گ ا ن سہو لیت سے محر و م ہو جا تے ہے ا لٹر ا سا و نڈ MRIسٹی سکین اورو غیر ہ خد ا نخو ا ستہ دو پہر اور خا ص کر رات کو ا گر کو ئی ا یمر جنسی ا جا ئے تو پھر نہ تو سپتا ل میں ا لٹر ا سا و نڈ اور نہ MRIاور نہ سٹی سکین کی سہو لت ہو تی ہے جسکی و جہ مر یضو ں کو شد ید مشکلا ت کا سا منا کر نا پڑ تا ہے اور ا س سہو لت کے نہ ہو نے کے و جہ سے ا کثراو قا ت صحیح تشخیص نہ ہو نے کے و جہ سے مر یض جا ن سے بھی جا تے ہیں را ت کے و قت ذیا د ہ تر گا ئنی کیسز آ تے ہیں جین کیلئے ا کثر کیسز میں ا لٹر ا سا و نڈ کے بغیر مر یض کو ٹر یٹ بھی نہیں کیا جا سکتا ا س سلسلے میں عوامی حلقو ں کا بھر پو ر مطا لبہ ہے کہ سنٹر ہسپتا ل میں 24گھنٹے کیلئے یہ سر و س بحا ل کی جا ئے تا کے مر یضو ں کو بہتر سہو لیا ت د ی جا سکئے ا س سلسلے میں ا س با ت کی شا ہذی کر نا ضر وری سمجتا ہو ں کہ نئی کیجو لٹی میں MRI CT SCAN الٹر ا سا و نڈ و غیر ہ کی سہو لیا ت ہیں لکین ا تنا و قت گذ ر نے کے با و جو د ا ن سہو لیا ت کو عوام کیلئے شر و ع نہیں کیا گیا ا س میں ڈ یجٹل ا یکسر ی مشین بھی بندپڑا ہے اور ان کے جگہ ا یک پورانا بلیک اینڈ و ائٹ ا یکسر ی مشین ہیں جس میں ا یکسر ی کر نے کہ و قت کچھ نظر نہیں آ تا ڈ یجٹل ا یکسر ی مشین نئی کیجو لٹی میں بھی بند پڑا ہے عوا می حلقو ں نے پا ک فو ج کے بر یگیڈ کما نڈرظفرا قبا ل صا حب اور متلعقہ حکا م سے در خو ا ست ہے کے ا ن سہو لیا ت کو شر و ع کر کے لو گو ں کو ا ن سہو لیا ت سے مستفید کیا جا ئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوات(جی پی آئی)ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم تیزی سے جاری ہے اور پولیس کو جرائم پیشہ افرادسے نمٹنے کی ہدایت کی گئی ہے ، ان کے دفتر سے جاری ہونے والے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں قائم امن کو برقرار رکھنے اور ہر قسم کے چیلنجزسے نمٹنے کیلئے پولیس فورس ہر وقت تیار ہے اورجرائم پیشہ کی سرکوبی کیلئے 24گھنٹے کو شاں ہے، انہوں نے کہا کہ سوات پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرگرم عمل ہے اور رواں ہفتے ڈویژن بھر میں پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے مختلف جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا ، کاروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور منشیات بر آمد کرلی ہیں ، انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ بھر میں پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے ، 46 مفروران ، 721 مشتبہ افراد ، 18کلاشنکوف ، 156 پستول،10رائفل،63شارٹ گن ،7517 کارتوس ، 12 جارجر،ایک عدد خود کش جیکٹ،1راکٹ شیل ،1.000 Kg بارود،208 ڈیٹو نیٹر ،27 ڈائمنٹ ،9خنجر،75.710-kg چرس،0.165-Kg افیون،0.441-Kg ہیروئن اور864 لیٹر شراب بر آمد کرکے کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوات(جی پی آئی)اپر سوات کو الگ ضلع بنانے کے معاملے پر ضلع کونسل سوات کا ہنگامی اجلاس سوات پریس کلب مینگورہ میں سپیکر عبدالجبار خان کی صدارت میں منعقد ہوا ، اجلاس میں ضلع ناظم محمد علی شاہ ضلع کونسل سوات کے مردو خواتین ممبران نے شرکت کی ، اجلاس میں تحصیل ناظم بحرین حبیب اللہ ثاقب نے بھی شرکت کی ، اجلاس میں ون پوائنٹ ایجنڈے پر بحث کی گئی ضلع کونسل سوات کے ممبران نے اپر سوات کو الگ ضلع بنانے کے معاملے پر گرما گرم بحث کی ، جبکہ اجلاس میں ممبران نے دلائل کے ساتھ اپنا اپنا موقف پیش کیا ، ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عوام کو اس وقت الگ ضلع بنانے سے زیادہ بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے ، ضلع کو دوحصوں میں تقسیم کرنے کے بجائے عوام کو تمام بنیادی ضروریات اور سہولیات فراہم کیاجائے ، ضلع کونسلر راحت علی نے الگ ضلع بنانے کی مخالفت کردی ، محبوب علی خان الگ ضلع کی مخالفت کرتے ہوئے سوات کو ڈویژن کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا ، فضل معبود نے کہاکہ پشاور اور مردان کی آبادی کے لحاظ سے بڑے اضلاع ہیں ، اس کو کیوں مزید اضلاع میں تقسیم نہیں کیاجارہا ، فی الحال یہ مطالبہ غیر مناسب ہے ، پاس بی بی نے بھی الگ ضلع بنانے کی مخالفت کردی ، زیب سیر خان نے اپر سوات کو الگ ضلع بنانے کی حمایت کردی ،اور اپر سوات کو ضلع کا درجہ دینا وقت کی ضرورت قرار دیا ، قجیر خان الگ ضلع بنانے کیلئے پہلے ماحول بنانے کامطالبہ کیا اور اس کو عوام کی رائے سے مشروط کردیا ، جانان نے ضلع بنانے کے حق میحں دلائل دیے ، آصف شہزاد نے دلائل دیتے ہوئے اپر سوات کو الگ ضلع بنانے کا مطالبہ کیا ، حیدر علی خان نے اپر سوات کو ضلع بنانے کے حوالے سے عوامی رائے لینے کامطالبہ کیا، عبدالمالک نے ضلع بنانے سے قبل فنڈ فراہم کرنے او ر عوام کو رائے میں شامل کرنے اور بعد میں کوئی فیصلہ کرنے کا مطالبہ کیا ، ابن امین نے الگ ضلع بنانے کو عوام کو تقسیم کرنے کے مترادف قرار دیا ، ابرار خان نے الگ ضلع بنانے کی بھرپور مخالفت کردی ، اور کہاکہ یہ مسئلہ ڈاکٹر حیدر اور محمود خان نے اٹھایا ہوا ہے ملک حسن نے کہاکہ یہ ایک سازش ہے ، انہوں نے بھرپور مخالفت کردی، بخت ناز نے بھی مخالفت کردی، میاں شاہد علی نے بھی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ یہ وقت الکگ ضلع بنانے کا نہیں اور عوامی رائے لینے کامطالبہ کیا ، سراج خان نے بھی الگ ضلع بنانے کی مخالفت کردی ، ملک اقبال نے الگ ضلع بنانے کی حمایت کرتے ہوئے اسے وقت کی ضرورت قرار دیا ، ثناء اللہ فاروقی نے طویل دلائل دیتے ہوئے الگ ضلع بنانے کامطالبہ کیا ، رفیق الرحمان ، شوکت علی خان ، ضیاء الحق نے الگ ضلع بنانے کامطالبہ کیا اورکہاکہ اپر سوات کے لوگوں کے اس مطالبے کو منظور کیاجائے ، شجاعت علی خان بھی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ مخصوص طبقہ اس کی مخالفت کررہی ہے ، فضل رحمان نے کہاکہ پہلے سوات کی حالت درست کی جائے اور بعد میں الگ ضلع کے قیام عمل میں لایاجائے ، صوبائی وزیر محب اللہ کے بھائی ضلع کونسلر حبیب اللہ نے الگ ضلع کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ یہ مناسب نہیں ہے عوام نے وزیراعلیٰ کے جلسہ کے دوران اس کی مخالفت کی ہے جو عوامی ریفرنڈم ہے ، آفرین خان نے بھی مخالفت کردی ، جبکہ عطاء اللہ نے مشروط حمایت کرتے ہوئے کہاکہ اگر پہلے حلقے کو وسائل فراہم کردی جائے اور بعد میں عوامی رائے لیکر اس پر فیصلہ کیاجائے ، عرفان چٹان نے کہاکہ اپر سوات کے عوامی نمائندوں سے رائے لیاجائے ، اگر صرف اعلان کیاجاتا ہے اور عوامی مسائل میں گرجاتے ہیں تو یہ زیادتی ہوگی کیونکہ اس ضلع میں بھی ہسپتالوں کی حالت خراب ہے ، سرور خان نے بھی بھرپور مخالفت کردی ، جبکہ زیادہ تر ممبران نے اس حوالے سے عوامی ریفرنڈم کا بھی مطالبہ کیا ہے ، ضلع ناظم محمد علی شاہ نے کہاکہ پہلے وہ تمام بنیادی ضروریات اور سہولیات فراہم کئے جائیں جو ضلع کیلئے ضروری ہوتے ہیں بعد میں کوئی فیصلہ کیاجائے ، انہوں نے کہاکہ یہ ایک ایشو چل رہا ہے جس پر ہم نے اپنے ممبران کی رائے لینے کیلئے اجلاس طلب کیا ہے ، انہوں نے اگر صوبہ مالیاتی بحران میں نہ ہو تو پھر ضلع ممبران کو فنڈ فراہم کیاجائے ، اس وقت اپر سوات کو ضلع بنانے عوامی مسئلہ نہیں بلکہ عوام کوبنیادی ضروریات کی فراہمی اہم مسئلہ ہے ، نان ایشو کو ایشو بنایاجارہا ہے ، تاہم اس اہم مسئلے پرضلع کونسل کے ممبران بھی تقسیم ہوگئے تحریک انصاف کے اکثریتی ممبران نے حمایت جبکہ بعض نے مخالفت میں اپنا رائے دیدیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوات(جی پی آئی)چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے وکلاء کو تاکیدکی ہے کہ وہ محروم اور دکھی انسانیت کے مسائل کے حل کیلئے ان کی مدد کریں کیونکہ وکلاء برداری پر انصاف کی فراہمی کے سلسلے میں اہم ذمہ داری عائدہوتی ہے۔وہ بدھ کے روز سوات بار میں منعقدہ ایک خصواصی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔تقریب میں سوات کے سینئر اور جونئیروکلاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔چیئرمین ڈیڈک نے کہا کہ مقدمات کے فریقین کی منصفانہ اور عادلانہ وکالت کرنے کے معاشرے میں دورس خوشگوار نتائج مرتب ہوتے ہیںجبکہ جو لوگ انصاف سے مطمئن نہیں ہوتے وہ قانون کو ہاتھ میں لے کر خود انتقام لینے پر مجبور ہوتے ہیں لہذا حقدار کو حق دینے کیلئے وکلاء کو اپنی تمام صلاحتیں بروئے کار لانی چاھئیں۔چیئرمین ڈیڈک نے اس موقع پر بار کے برآمدے میں فوری طور پر ٹائل لگانے کا اعلان کیا جبکہ برآمدہ کی چھت اور بار روم کی صفائی کیلئے متعلقہ محکموں کو فوری طور پر پی سی ون تیار کرنے کا حکم دیا تا کہ یہ کام بھی جلد مکمل ہو سکے۔تقریب سے بار کے صدر حضرت معاذ ایڈوکیٹ اور جنرل سیکریٹری نسیم گل ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا اور برادری کے مطالبات پیش کیے ۔بعدازاں فضل حکیم خان نے بار روم کا تفصیلی معائنہ کیا جہاں بار کے صدر اور جنرل سیکریٹری کے علاوہ سہیل سلطان ایڈوکیٹ ،اختر خان ایڈوکیٹ اور شوکت سلیم خان ایڈوکیٹ نے بھی چیئرمین ڈیڈک کو مفید مشورے دیئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوات(جی پی آئی)جرائم سے پاک سوات مہم میں عوام پولیس کے ساتھ تعائون کریں ،ڈی پی او سوات پولیس اپنی کار کردگی جاری رکھے، بہترین کارکردگی دکھانے والے آفیسروں میں انعامات تقسیم ڈی پی او سوات عباس مجید خان مروت کے دفتر میں سادہ مگرپر وقار تقریب ہوئی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سوات نے کہاکہ جرائم سے پاک سوات مہم میں عوام پولیس کے ساتھ تعائون کریں ، سوات میں دیر پا قیام امن کے ساتھ ساتھ جرائم کو جڑ سے ختم کر نے کا عزم کر رکھا ہے ، پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوںکو ختم کرینگے ،پولیس عوام کے ساتھ اچھا رویہ اختیار کریں ،اس موقع پر ڈی پی او سوات نے جرائم سے پاک سوات مہم میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ایس ڈی پی اومینگورہ سرکل حبیب اللہ خان،اور ایس ایچ او مینگورہ سٹی امجد علی کو نقد انعام اور سر ٹیفکیٹ دیئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوات(جی پی آئی)سوات میں دیر پا قیام امن کے ساتھ ساتھ جرائم کو جڑ سے ختم کر نے کا عزم کر رکھا ہے ،ڈی پی او سوات منشیات سے پاک سوات کمپین میں بھاری مقدار میں ہیروین،آفیون،چرس اور شراب برآمدڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عباس مجید خان مروت کے ہدایت پر ضلع سوات بھر میں منشیات کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا ،جسمیںتہیہ کیاگیاکہ سوات کومنشیات سے پاک کیاجائیگا،پچھلے دس دن کے دوران آفیون 25گرام،ہیروین61.2گرام،چرس48.948کلو،شراب405لیٹر برآمد کرکے60سے ذائد منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا،ڈی پی او سوات نے ضلع بھر کے تمام ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوز کو ہدایت دی کہ منشیات فروشوں کیخلاف اپریشن جاری رکھیں ،اپریشن میں کسی کے ساتھ رعایت نہیں کیجائیگی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوات(جی پی آئی)تحصیل ناظم کبل کا تحصیل کونسل ہیلتھ کمیٹی کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبل کا دورہ،ہسپتال کا جائزہ لے کر مسائل و مشکلات معلوم کئے،سٹاف کی کمی،بجلی کے مشکلات اور دیگر سہولیات کے فقدان پر تبادلہ خیال،مسائل و مشکلات حل کرنے سمیت دیگر سہولیات کے فراہمی کے لئے ایک ماہ پر مشتمل مہم چلانے کا اعلان ،5لاکھ 50ہزار آبادی کے لئے واحد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال معاون خصوصی محب اللہ خان،سکریٹری ہیلتھ سمیت دیگر ارباب اختیار سے ملاقات کرکے تفصیلی طور پر آگاہ کرینگے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تحصیل ناظم کبل حاجی رحمت علی کے سربراہی میں تحصیل کونسل ہیلتھ کمیٹی کے چئیرمین حافظ محمد صالح ،تحصیل کونسلر عثمان غنی،احمد حسین اور دیگر نے کبل ہسپتال کا دورہ کیا اس موقع پر ہسپتال انچارج ڈاکٹر شرافت بلند ،سرجن ڈاکٹر نوید سلطان،ڈاکٹر فضل علی ،ڈاکٹر برکت حسین اور دیگر سے بات چیت کرتے ہوئے مسائل و مشکلات معلوم کئے انہوں نے کہا کہ بارہ یونین کونسلز پر مشتمل واحد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں دیگر ہسپتالوں کے نسبت سٹاف کی شدید کمی کے ساتھ ساتھ سہولیات کا فقدان ہے جس کی وجہ سے سیرئس مریضوں کو سیدو شریف منتقل کرنا پڑتا ہے ،لوڈ شیڈنگ کی صورت میں اور آکسیجن سلنڈر نہ ہونے کی وجہ سے بھی مشکلات کا سامنا ہے 5لاکھ 50ہزار آبادی پر مشتمل واحد ہسپتال میں صرف18ڈاکٹرز موجود ہیں جبکہ دیگر تحصیلوں میں آبادی ایک لاکھ سے دو لاکھ تک کے لئے 45سے50تک ڈا کٹرز تعینات ہیں اور ساتھ ہی ساتھ جملہ سہولیات بھی فرا ہم ہیں لیکن ادھر صورتحال کچھ اور ہے تحصیل نا ظم کبل نے اپنے ٹیم کے ہمراہ یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کے مسائل و مشکلات کو حل کر نے کیلئے ایک مہینے کا مہم چلا کر منتخب اسمبلی ممبر PK-83 ہیلتھ سیکر ٹری اور دیگر حکام کے تعاون سے اقدامات کر کے حل کرینگے اس موقع پر انہو ں نے صفائی کے حوالے بھی با ت چیت کر تے ہو ئے کہا کہ گندگی اٹھانے کیلئے TMA کبل کے گاڑی روزانہ کے بنیاد پر آ کر کچرہ اُٹھا ئینگے تا کہ ما حول صاف ہو ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوات(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور ناظم اتحاد کونسل کے چئیرمین اصف علی شاہ باچا نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے عوام کے فلاح وبہبود کیلئے جو کام کیا ہے اسکی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ،پختونوںکے نام نہاد ٹھیکیداروں نے محض پختونوں سے ووٹ سمیٹے ہے اور صرف نعرے لگائے ہے ماضی میں اگر تحریک انصاف کی طرح کسی پارٹی نے کام کیا ہوتا تو اج پاکستان میں کے پی کے کی مثال نہیں ملتی ان خیالات کا اظہارانہوںنے گزشتہ روز اخبار ی نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان نے عام انتخابات سے پہلے جو وعدے کئے تھے وہ پورے کردئیے دنیا نے دیکھ لیا کہ ہمارے صوبے کے پولیس کو غیر سیاسی بنادیا گیا ،اداروں سے کرپشن کا خاتمہ ممکن ہوسکا تھانہ کلچر اور پٹواری کلچرل تبدیل ہوا ،صحت کارڈ کے اجراء سے صوبے کے لاکھوں غریب افراد کو صحت کے سہولیات میسر ارہے ہیں جبکہ تعلیم کے میدان میں بہترین اصلاحات کئے گئے اسکے علاوہ ممبران اسمبلی اور وزراء کی بھی سخت مانیٹرنگ کیجاتی ہے اور عام ادمی کو انصاف ملنا شروع ہوگیا ہے انہوںنے کہاکہ اگر دیگر سیاسی جماعتیں بھی عوام کیلئے تھوڑا بہت کام کرلیتی تو اج صوبے کے عوام خوشحالی کی زندگی گزار رہے ہوتے لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے سیاستدانوں نے اپنے مفاد کیلئے سیاست کی اورعوامی مسائل کے حل کیلئے کچھ نہ کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوات(جی پی آئی)جمیعت علماء اسلام حلقہ پی کے 80کے جنرل سیکرٹری اعجاز خان نے کہا ہے کہ جمیعت علماء اسلام پاکستان کی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے ،ایم ایم اے دور میںمرکز کے شدید مخالفت کے باوجود اتنے ترقیاتی منصوبے تکمیل کو پہنچے جس نے پورے ملک کو حیرت میں ڈال دیا ،ہمارے دور کے وزراء اور حکمران حقیقی معنوں میں عوام کے خادم بنے رہے اور ان سے ملاقاتوں کیلئے کسی سفارش کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی تھی بلکہ ہر حلقے کا ایم این اے ایم پی اے بغیر کسی پروٹوکول کے عوام میں موجود ہوتے ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ اج بھی اگر دیکھا جائے تو جمیعت علماء اسلام ہی صوبے کی مقبول ترین جماعت ہے لوگوں نے دوسری سیاسی جماعتوں کے ادوار بھی دیکھے اور ہمارا دور بھی سب کے سامنے ہیں انہوںنے کہاکہ 2018کے عام انتخابات میں جمیعت علماء اسلام پورے پاکستان باالخصوص خیبر پختونخواہ میں بھرپور کامیابی حاصل کرکے عوامی محرومیوں کا ازلہ کریگی۔