اسلام آباد : ایک مقامی ہوٹل میں طلبہ کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر شہیر سیالوی نے کہا کہ ہم ہر قیمت پر آرٹیکل 295 C کی حفاظت کریں گے۔ سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ آف پاکستان کی جانب سے ناموسِ رسالت ۖ کے قانون کی حمایت میں پالیسی بیان جاری کیا گیا۔
تنظیم کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھی اس سلسلے میں بھرپور مہم چلائی جارہی ہے۔
شہیر سیالوی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تحفظِ ناموسِ رسالت ۖ اور تحفظِ ختمِ نبوت ۖ کے مشن کا بیڑا اٹھایا ہے۔ اس سلسلے میں تمام مسالک کو مل کر کام کرنا چاہیے۔