لاڑکانہ (جیوڈیسک) لاڑکانہ میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریب ہوئی جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شرکت کی اور کیک کاٹا۔
اس موقع پر ذوالفقار علی بھٹو کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میں نے پارلیمانی سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیگم نصرت بھٹو کے حلقہ این اے 204 سے پارلیمانی سیاست کا آغاز کروں گا۔ بی بی کا بیٹا عوام کے ووٹوں کے ساتھ پارلیمنٹ میں آئے گا۔
بلاول کا کہنا تھا کہ زرداری اور بلاول کا کمبی نیشن پارلیمنٹ میں ہوگا، تو مسلم لیگ ن کی نیندیں اڑ جائیں گی۔
ہم پارلیمنٹ میں بھی ہونگے اور سڑکوں پر بھی ہونگے۔ چار مطالبات کا جواب تخت رائے ونڈ سے لیں گے۔