پیرس، گجرات (محمد عرفان) ناروے کے مصروف ترین تبلیغی دورے کے بعد پیر مفتی عثمان افضل قادری فرانس پہنچ گئے۔ پیرس کے چارلس ڈیگال ایئرپورٹ پر احباب نے استقبال کیا، 6جنوری کو 2017ء کو جمعہ ورلڈ اسلامک مشن کے زیراہتمام مسجد قباء پیرس میں پڑھائینگے۔
قبل ازیں ناروے میں مختلف اسلامک سنٹرز اور مساجد کا دورہ کیا اور تعلیمی کارکرگی کا جائزہ لیا۔ ناروے کی مساجد کے پیش اماموں وخطباء کرام پر مشتمل ”ائمہ کونسل ناروے” سے تفصیلی ملاقات کی۔ جامع مسجد درامن اور اوسلو میں مختلف مقامات پر دینی اجتماعات سے خطاب کیا۔ جبکہ دورہ ناروے کے دوران ملاقاتیوں اور عقیدتمندوں کا رش رہا۔
اس موقع پر چوہدری مظہر اقبال کی طرف سے ظہرانہ جبکہ شیخ طارق محمود کی طرف سے عشائیہ دیا گیا۔ جبکہ چوہدری غلام سرور، ملک محمد اسلم، مولانا اشرف سیالوی، ڈاکٹر عرفان، ڈاکٹر یاسر، بیرسٹر وقار، چوہدری ارشد، حاجی فاضل، مرزا عرفان، فاروق بیگ، رانا بختاور، حافظ جہانگیر کی طرف سے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔
پیر مفتی عثمان افضل قادری نے اوسلو اور درامن میں پاکستانیوں کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہاں اسلام اور پاکستان کے سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں۔ آپ کے اعلیٰ کردار سے دین اسلام اور ملک کے متعلق اچھا تاثر قائم ہوگا۔ انہوں نے مساجد اور اسلامک سنٹر کی شاندار تعمیر کے حوالہ سے کی گئیں کاوشوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ حقیقی دینی تعلیمات کے فروغ کیلئے کوششوں کو تیز تر کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اللہ رب ذولجلال نے رسول پاک کو صرف انسانوں کیلئے نہیں بلکہ تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر مبعوث فرمایا ہے۔ اور اسلام میں مسلمانوں کے ہی نہیں بلکہ دیگر انسانوں حتیٰ کہ جانوروں کے حقوق سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔
پیر مفتی عثمان افضل قادری نے زور دیا کہ رب العالمین کی رضا حاصل کرنے کیلئے توبہ کا راستہ اختیار کیا جائے اور قرآن مجید کے پیغام کو عام کیا جائے۔