لیہ : ممتاز عالم دین، مناظر اسلام علامہ مفتی محمدشوکت سیالوی نے کہا ہے کہ جعلی پیروں، جعلی مولویوں نے مسلمانوںکوبہت نقصان پہنچایا، اولیاء کاملین کادامن تھامنے والے کبھی مایوس نہیںہوتے،ایصال ثواب کرنے سے فوت شدہ کابھلاہوتا ہے۔
ان خیالات کااظہارانہوںنے آستانہ عالیہ چشتیہ ،نظامیہ، فدائیہ احسان پورمیں پیرسیّدفداحسین شاہ رحمة اللہ علیہ کی والدہ ماجدہ کی قل خوانی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تلاوت قرآن پاک ونعت شریف پیش کرنے کی سعادت قاری محمدعمرسعیدی جبکہ نعت شریف ومنقبت اہلبیت پیش کرنے کی سعادت حافظ فہیم ساجد بخاری نے حاصل کی۔
مفتی محمدشوکت سیالوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہرتعویذ ،دھاگہ دینے والاپیرنہیںہوتا۔ملک میںجعلی پیروں اورجعلی مولویوںکی بہتات ہے۔جس کودوآیتیں آجائیں وہ خود کوعلامہ کہلوانے لگ جاتا ہے۔یہ دونوں طبقے مسلمانوںکافکری، معاشی اوراعتقادی نقصان کررہے ہیں۔انہوںنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام ان شعبدہ بازپیروں اورمولویوں کے پاس اپناوقت ضائع کرنے کی بجائے حقیقی اولیاء کرام اورعلماء کرام کے پاس جایاکریں۔
اولیاء کاملین مسلمانوںکی باطنی جبکہ علماء کرام ظاہری راہنمائی کرتے ہیں۔اولیاء کاملین کادامن تھام لیں کبھی مایوسی کاسامنانہیںکرناپڑے گا۔انہوںنے خطاب کرتے ہوئے مزیدکہا کہ ایصال ثواب کرناقرآن وحدیث سے ثابت ہے۔فوت شدہ کومال ومتاع کی نہیںا یصال ثواب کی ضرورت ہوتی ہے۔ایصال ثواب کرنے سے فوت شدہ کابھلاہوتا ہے۔
اس دنیاسے جانے والا اللہ کاولی ہو تو ایصال ثواب کرنے سے اس کے درجات بلندہوتے ہیں۔ پیر سید محمد مجاہد شاہ اور پیر سید محمد سلیم شاہ نے بھی خطاب کیااورقل خوانی میںآنے والے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
مولانا غلام مجتبیٰ نظامی اسٹیج سیکرٹری تھے۔قل خوانی میں سیّد محمود علی سراجوی آف پیرکوٹ شریف، صاحبزادہ عبدالصمد باروی، سیّد محمد ذوالقرنین شاہ بخاری، ملک عاصم ہنجرا،شیرعلی قریشی، قاری محمداسماعیل نظامی، سیکرٹری اطلاعات جماعت اہلسنت تحصیل لیہ محمد شریف بودلہ، پریس سیکرٹری محمدصدیق پرہار، ملک محمداکبرریٹائرڈ تحصیلدار اورحکیم توقیراشرف سمیت مشائخ عظام، علماء کرام، حفاظ کرام سمیت عوام اہلسنت نے ہزاروںکی تعدادمیں شرکت کی۔