امریکی آقاوں کے عالم خوف میں مبتلا

Obama and Trump

Obama and Trump

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
آج کافی عرصے بعد موضوع کے اعتبار سے کالم لکھتے ہوئے ایک اجنبی سے خُوف کا احساس ہواہے ایسا احساس جو کبھی کبھی ہر کالم نگاراور لکھاری کو ہوتا ہے مگر پھر بھی لکھاری کسی خُوف کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے وہ سب کچھ لکھ ہی دیتا ہے جو وہ لکھنا چاہتاہے سومیں بھی کسی خُوف کی پرواہ کئے بغیراگلی سطورمیں وہ سب کچھ سچ لکھنے کی کوشش کروںگا جو اکثر لکھاری ڈرتے ڈرتے ہی سہی مگر سچ ضرور لکھ دیتے ہیں۔ عرض یہ ہے کہ آج میری پاکستانی قوم کو یہ بات ہرحال میں تسلیم کرنی پڑے گی کہ ہمیں اپنے قیام کے 70سال گزرجانے کے بعد بھی ایسی آزادی نصیب نہیں ہوئی ہے جس آزادی کے لئے ہم نے اپنا وطن پاکستان بنایا تھا اور اِسی کے ساتھ ہی ہمیں کھلے ذہن اور وسیع دل کے ساتھ یہ بھی ضرورماننا پڑے گا کہ ہم امریکی آقاو ¿ں کے خُوف میں مبتلااور اُن کے مفادات کی سازشوں کے شکنجوں میںجکڑے ہوئے ہیں اور آج ہم نے خود کو امریکی مفادات کے ہاتھوں گروہی رکھاہوا ہے امریکی جب اور جیسے چاہتے ہیں ہمیں مٹھی بھر چمکیلے ڈالر زدے کر اپنے مفادات کے خاطراستعمال کرلیتے ہیں اور ہم ہر بار لالچی لڈن پپو بن کر استعمال ہوجاتے ہیںیہی وجہ ہے کہ ہم اَب تک اپنی اہمیت اور صلاحیتوں کا اندازہ نہیں لگا سکے ہیں کہ ہم اگر امریکی آقاو ¿ں کے چُنگل سے نکل جا ئیں یا آزاد ہوجائیں تو ہم نہ صرف اپنے مُلک اور خطے بلکہ دنیا کے لئے بھی کتنے کارآمد ہیں حالانکہ ہم بھی بڑے کا م کے اِنسان ہیں مگر ہمیں اپنا وقار اور اپنی ویلیو کو سمجھنے کا کبھی چانس ہی نہیں ملا ہے۔

آج بھی اگر ہمیں اپنے مُلک اپنی قوم کے لئے کچھ اچھااور بہتر کرنا ہے تو ہمیں ہر صورت میں امریکی آقاو ¿ں کے خُوف اور اُن کے مفادات کی جنگ اور سازش سے ضرور جھٹکارہ پانا ہوگا ہم جب تک امریکی آقاو ¿ں کے عالمِ خُوف اور امریکی ڈالرز کی لالچ میں مبتلارہیں گے تب تک ہماری حیثیت امریکی آقاو ¿ں اور دنیا کے نزدیک منگتے بھکاریوں جیسی ہی رہے گی۔ اِس سے کسی کو انکار نہ ہو کہ دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ جن معاشروں کے اِنسا نوں میں خُوف اور ڈرپنپتا ہے وہ کبھی بھی اپنی بقا ءو سلامتی سے متعلق آزادی سے فیصلہ نہیں کرسکتے ہیں یقینا آ ج 21ویں صدی میں بھی ایسے انگنت مما لک کے بہت سے معاشروںمیں ایسے بھی بے شمار اِنسان اور اِنسانوں کا ہجوم ضرور موجود ہے جو اپنے بارے میں کوئی بھی اچھایا بُرا فیصلہ خودسے کرنے میں آزادنہیں ہے۔اَب ایسے میں یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ کیا وجہ یا وجوہات ہیں کہ آج کے دورِجدید میں بھی دورِجاہلیت کی ایسی ظالم روایات کیوں قائم ہیں؟؟۔

جب طاقتور اِنسانوں کا گروہ اپنے اردگرد کے کمزوراِنسانوں کو اپنے تسلط میں رکھاکرتاتھا آج بھی اِس گھناو ¿نی روایت کا جاری رہنا یہ ضرور ظاہر کرتا ہے کہ آج کے جدید دور کا اِنسان بیشک لاکھ یہ دعوے کرلے کہ اِس نے بہت ساری ترقی کرلی ہے اور دورِ جدید میں داخل ہوکرماضی کی تمام جاہلانہ روایات کو دفن کرچکاہے تو یہ اِس کا کھراجھوٹ ہے۔کیو نکہ درحقیقت ایسا ہرگز نہیں ہے جس کا آج کا سائنسی دورکا جدید سوچ سے ہم آہنگ اِنسان دعویٰ کرتاہے بلکہ اصل سچ یہ ہے کہ ابھی آج کا آسمان پہ کمند ڈالنے والا اِنسان کسی نہ کسی بہانے ظاہر و باطنی لحاظ سے طاقتور انسانوں کے تسلط سے آزاد نہیں ہواہے یہ آج 21ویں صدی میں بھی کسی نہ کسی طرح کسی نہ کسی طاقتور ملک یا کسی بھی شکل میں کسی بھی طاقتوراِنسان کے شکنجے میں جکڑاہوا ہے۔

Society

Society

یہاں راقم الحرف اِس تمہید کے بعد اِس کا اقرار کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کررہاہے کہ بدقسمتی سے میرے مُلک میرے معاشرے میری تہذیب میری ثقافت اور میرے اردگرد موجود اِنسانوں میں بھی خُوف اور ڈرکا عنصرکچھ اِس طرح موجود ہے کہ اِس ڈراور خوف نے ہماری تمام ترصلاحیتوں کو توڑموڑکر اور مسل کررکھ دیا ہے۔یقینی طور پر ہم پچھلے 70سالوں سے اپنے امریکی آقاو ¿ں کے راعب اور دبدبے میں پھنسے ہوئے ہیں اوراِسی عالمِ خُوف میں ایسے زندہ ہیں کہ ہمیں اپنی صلاحیتوں کو پرکھنے اور جانچ نے کا موقعہ ہی کبھی نہیں مل پا یا ہے کہ ہمیں اندازہ ہوکہ ہم بحیثیت قوم اپنے مُلک اور خطے اور دنیا میں قیامِ امن کے لئے کتنے پاورفل اور طاقتورہیں اِس لئے کہ ہمیں کبھی کسی نے یہ سوچنے اورغوروتفکر کرنے کا توموقعہ ہی نہیں دیا ہے کہ ہم کیا ہیں ؟ ہماری حیثیت کیا ہے ؟اور ہماری اپنے خطے اور دنیا میں کیا اہمیت ہے؟؟ بلکہ ہمارے حکمرانوں، سیاست دانوں اور بعض اداروں کے سربراہان نے تواپنے سیاسی اور ذاتی مفادات کے خاطر دیدہ دانستہ ساری پاکستانی قوم کو اپنے امریکی آقاوں کے شکنجے میں جکڑے رہناپسندکیا۔

یہی وجہ ہے کہ اِن ہی میں سے بہت سوں نے اپنے آقا کے خوف کی وجہ سے نہ صرف خود کو اُس کے زیرطا بع کئے رکھاتوکسی نے کبھی کسی کی پتھر کے دور میں دھکیلی جانے والی ایک دھمکی آمیز فون کال کے خُوف کی وجہ سے ساری قوم کو دیدہ دانستہکسی کی جنگ میں جھونک کر مُلک اور قوم کا ستیاناس کرنے کا سامان پیداکردیا۔ آج بھی میرامُلک اور میری قوم اور میرے حکمران ، سیاستدان اور اداروں کے سربراہان امریکی آقاو ¿ں کے خُوف میں مبتلاہیں اور ہم اِن سے ایسے خُوف زدہ ہیں کہ اِن امریکی آقاو ¿ں کے نزدیک ہماری حیثیت سوائے سانس لیتی اور چلتی پھرتی زندہ لاش کے کچھ بھی نہیں ہے۔

آج میری پاکستانی قوم کا عالمِ خُوف میں زندہ رہنا خود کسی کرشمہ سے کم نہیں ہے،اور اِس پہ سونے پہ سُہاگہ یہ کہ ہم پھر بھی یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم آزاد ہیں نہ صرف یہ کہ ہم خود کو آزاد اور خود مختار قوم ہونے کے دعویدار ہیںبلکہ ہم یہ بھی دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم اپنے بہتر اور تاب ناک مستقبل کے لئے بھی گوشاں ہیں اور خُوب سے خُوف تر کی تلاش میں ہیں ۔اَب ایسے میں سوچیں بھلا کہ ہم کیسے آزاد ہیں ؟؟ جب ہماری سوچ اور قول و فعل پر امریکی آقاو ¿ں کے خُوف کا پہراہے،ہم اِن کی سوچ سے ہٹ کر اپنے اچھے بُرے فیصلے نہیں کرسکتے ہیں اور تو اورہم اِ ن کی مرضی کے بغیراپنے زندہ رہنے کے لئے ہل بھی نہیں سکتے ہیں تو پھر ہماری قوم امریکی آقاو ¿ں کے عالمِ خُوف میں مبتلارہ کر کیسے؟؟ اپنے خُوب سے خُوب ترمستقبل کی تلاش میں اپنی منزلِ مقصود کا تعین کرسکتی ہے؟؟۔

Azam Azim Azam

Azam Azim Azam

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com