کراچی (جیوڈیسک) احتساب عدالت نے اربوں روپے کی کرپشن کے ریفرنس میں سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔
ریفرنس کی سماعت کے دوران شرجیل میمن کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل شدید علیل ہیں اور اسپتال میں داخل ہیں۔سماعت ملتوی کی جائے تاکہ سندھ ہائی کورٹ شرجیل میمن کی درخواست پر کوئی فیصلہ کرے۔
اس پر نیب کے وکیل نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے شرجیل میمن کی درخواست ضمانت پر کوئی حکم جاری نہیں کیا لہذا ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری کئے جائیں۔
ان کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن جان بوجھ کر پیش نہیں ہورہے۔عدالت نے شرجیل میمن کے پیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 14 جنوری تک کے لئے ملتوی کر دی۔
واضح رہے شرجیل میمن اور دیگر افراد پر 5 ارب سے زاہد کی کرپشن کا الزام ہے۔