ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ مختلف کردار ادا کرکے لطف اندوز اور مطمئن ہوتی ہوں۔
انہوں نے کہا اب کسی بھی فلم کوسائن کرنے سے قبل میں خود سے سوال کرتی ہوں کہ یہ کردار میرے اندر موجود فنکارہ کیلئے چیلنج ہے ، جب مجھے اس سوال کا جواب مل جاتا ہے تو میں فلم میں کام کرنے کی حامی بھر لیتی ہوں۔
میں ایسے کردار ادا کرنا چاہتی ہوں جو اس سے پہلے میں نے ادا نہ کئے ہوںاس کے علاوہ مختلف طرح کی فلموں کا حصہ بننا چاہتی ہوں، فلم اتفاق اس کی تازہ مثال ہے۔