کائی نیشکوری برسبین ٹینس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے
Posted on January 7, 2017 By Mohammad Waseem کھیل
Kei Nishikori
برسبین (جیوڈیسک) برسبین ٹینس میں کائی نیشکوری نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ کوارٹر فائنل میں آسٹریلوی حریف جارڈن تھامسن کو ہرا دیا۔
نیشکوری نے سٹریٹ سیٹ میں کامیابی سمیٹ کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ دوحا اوپن ٹینس کے ٹاپ ایٹ مرحلے میں اینڈی مرے کامیاب ہوئے۔
برطانوی سٹار نے سپین کے نکولس الماگرو کو 0-2 سے ہرایا۔
سیمی فائنل میں عالمی نمبر ون اینڈے مرے کا مقابلہ سربیا کے نوویک جاکووچ سے ہو گا۔