سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) لائن محمد سلیم ڈائریکٹر جہلم پاپولر لائنز کلب کی رہائشگاہ پر پانچویں کیبنٹ میٹنگ کا انعقاد۔2016کا جائزہ کیا کھویا کیا پایا؟ تفصیلات کے مطابق جہلم پاپولر لائنز کلب نے لائن محمد سلیم ڈائریکٹر کی رہائشگاہ پر اپنی پانچویں کیبنٹ میٹنگ کا انعقاد کیا جس کا باقاعدہ آغاز لائن عامر شریف کی پرسوز آواز کے ساتھ تلاوت کلام الہٰی سے کیا گیا۔کلب سیکریٹری نعمان بشیر نے بریفنگ دی کہ یہ میٹنگ سال 2016کے آخرمیں اس لیے کی گئی ہے کہ ہم بطور ایگزیکٹو باڈی ممبر آپس میں مل بیٹھ کر یہ فیصلہ کریں کہ گزرے ہوئے سال میں ہم نے کے کھویا کیا پایا؟ اور پھر انہوں نے تمام تر سابقہ پراجیکٹس کی تکمیل پر مفصل روشنی ڈالی۔فرسٹ وائس پریذیڈنٹ ممبرشپ چیئرپرسن لائن حاجی محمد ندیم خان ایم ڈی پاپولر کرنسی ایکسچینج نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں سب اپنے احباب کو خوش آمدید کہتا ہوں اور تیسرے فری آئی و میڈیکل کیمپ کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرے لیے یہ باعث مسرت ہے کہ آج ہمارا لائنز کلب مکمل طور پر ایک مضبوط قلعہ کی مانند ہے جو ہر وقت فلاح و بہود کے کام سرانجام دینے کے لیے پر عزم اور تیار ہے۔اور مجھے سو فیصد یقین اور تسلی ہے کہ میری ٹیم کا ہر ایک فرد واحد اپنے دل میں خدمت خلق کے جذبہ سے سر شار ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرپرسن لائن میاں محمد ادریس کیانی نے بھی اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمہ وقت جہلم پاپولر لائنز کلب کے ماٹو ”WE SERVE” پر نیک نیتی کے جذبے کے ساتھ گامزن ہیں اور اپنی ٹیم کی بہتر راہنمائی اور کلب کی فلاح کے لیے ہر وقت تیار ہوں۔ ڈسٹرکٹ چیئرپرسن لائن میاں محمد ادریس کیانی نے کیبنٹ میٹنگ میں کلب کے پریذیڈنٹ لائن آصف جہانگیر کے والد محترم مرحوم و مغفور کے لیے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی بھی کی۔میٹنگ کے اختتام پر جہلم پاپولر لائنز کلب کے صدر آصف جہانگیر نے تمام ایگزیکٹو ممبرز کا شکریہ ادا کیا اور لائن محمد سلیم ڈائریکٹر نے پر تکلف اور شاندار ضیافت سے نوازہ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا )پاکستان فیڈریشن آف کالمسٹس کے صدر ملک محمد سلمان کی پہلی بار ضلع جہلم میں آمد۔جہلم کے تمام لکھاریوں کا پر تپاک استقبال۔صدر پریس کلب(رجسٹرڈ) کی اپنے وفد سمیت شمولیت۔ تفصیلات کے مطابق ملک محمد سلمان صدر فیڈریشن آف کالمسٹس کا پہلی بار ضلع جہلم ہادی ہومیو میڈیکل کالج جی ٹی روڈ راٹھیا ں میں کامیاب دورہ کیا۔جہلم کے تمام لکھاریوں جن میںحاجی اظہر کالمسٹ، صدر پریس کلب(رجسٹرڈ) جہلم ڈاکٹر تصور حسین مرزا آف پوران، ریاض احمد مغل، عارف محمود قریشی انفارمیشن سیکریٹری، جنرل سیکریٹری راجہ سہیل کیانی، انوار احمد قریشی چیف ایگزیکٹو روزنامہ حکم قلم راولپنڈی ، محمد اشفاق حیدر چیئرمین جہلم ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن، چوہدری بشارت حسین آف طور شریف، قمر صدیقی، شاکر حسین ، عامر بٹ تحصیل رپورٹر دینہ روزنامہ خبریں سمیت ضلع کے تمام لکھاریوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ملک محمد سلمان نے کہا کہ پی ایف سی کی کوئی بھی ممبر دنیا کی جس کونے میں بھی جائیگا وہ کسی بھی تعارف کا محتاج نہیں ہوگا کیونکہ ہم نے اپنا پیغام پو ری دنیا میں پہنچایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد UNICEFاور UNOمیں بھی آپ کی ایک پہچان ہو گی۔اور جب کبھی بیرون ملک جاتے ہیں تو آپ کو تذلیلی نظروں سے دیکھا جاتا ہے مگر پاکستان فیڈریشن آف کالمسٹس نے یہ تفریق ختم کر دی ہے آنیوالے وقت میںپی ایف سی کے ہر ایک ممبر کو مکمل پروٹوکول دیا جائیگا۔ صدر ملک محمد سلمان نے کہا کہ وطن سے محبت ایما ن کا حصہ ہے ہم نے اپنے ایمان کو بلکل کمزور نہیں ہونے دینا اور پاکستانیت کو نہ بیچیں۔پاکستان کی عزت کریں اور ایسی خبریں یا کالم نہ لگائیں جس سے ہمارے ملک کی بدنامی ہو اور دنیا اسلام میں ذلت کا سبب بنے۔انہوں نے کہا کہ مسلک ، قومیت اور تنظیمی نعروں سے نکل کر شخصیت کا نکھار پیدا کریں۔پی ایف سی کی تمام برادر تنظیموں سے اچھے تعلقات ہیں۔تنظمیں اور فیڈریشن تعلقات بگاڑنے کا نہیں بنانے کا باعث بننا چاہییں۔بیوروکریسی کی ترجیحات یہ ہوتی ہیں کہ انجمن تاجران اور پریس کے دو گروپ بنا دیں اور دونوں کو علیحدہ علیحدہ ڈیل کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ اگر کسی ڈمی تنظیم کے صدر بھی بن جاتے ہیں تو وہ عزت و توقیر نہیں ہو گی جو کسی کریڈیبلٹی تنظیم کے ممبر ہونا بھی آپ کے لیے اعزاز ہوتا ہے۔اور انتظامیہ جو بدمعاشیاں کر رہی ہے اس کی وجہ بھی یہی ہے ۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت جلد سیکورٹنی کر کے ممبر آف پی ایف سی کو کارڈز جاری کیے جائیں گے مگر شرط یہ ہے کہ وہ ریگولر لکھاری ہونا چاہیے۔اور اپنے سینئیر لکھاریوں سے اپنا کالم چیک کروالیا کریں۔یاد رہے کہ اتنی کم عمری میں ملک محمد سلمان ایم فل کمپیوٹر سائنسزاور پرائیویٹ کالجز کے آئونر بھی ہیںاور ہائر ایجوکیشن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور پنجاب گورنمنٹ میں لیکچرار بھی رہ چکے ہیں۔ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس کالم نویس کے 50سے کم کالمز ہونگے وہ ایسوسی ایٹ ممبرز ، اور اس سے زیادہ والے ممبرز، اور 300سے زائد کالمز لکھنے والے لکھاری حضرات کو مستقل ایگزیکٹوممبر تصور کیا جائیگا۔آخر میں صدر پی ایف سی ملک محمد سلمان نے ضلع کے تمام لکھاری حضرات اور بلخصوص صدر پریس کلب(رجسٹرڈ) جہلم ڈاکٹر تصور مرزا اور ان کے ایگزیکٹو ممبران اور حاجی اظہر صاحب اور ان کی ٹیم کا پرتکلف ظہرانہ پر شکریہ ادا کیا۔