شاہ رخ ایک بار پھر چھوٹی سکرین پر نظر آئینگے

Shah Rukh

Shah Rukh

ممبئی (جیوڈیسک) شاہ رخ خان نے ایک بار پھر چھوٹی سکرین پر جلوہ گر ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے نئے سال میں ایک ٹی وی شو کی میزبانی کرنے کی حامی بھر لی ہے۔

رپورٹس کے مطابق شاہ رخ نے ایک بار پھر چھوٹی سکرین پر جلوہ گر ہونے کافیصلہ کرلیا ہے اور نئے سال میں ٹی وی شو کا میزبان بننے کی حامی بھرلی ہے جس کے بعد رواں سال جون میں بالی ووڈ سپر سٹار ٹاک شو کرتے نظر آئینگے۔

شو کوعالمی سطح کے فارمیٹ کے مطابق بنایا جائیگا جس کی تیاریوں کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے تاہم اب تک ٹاک شو کا نام تجویز نہیں کیا جاسکا۔