اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اسلام آباد کے تمام مینوئل اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
اس حوالے سے وزارت داخلہ نے ضلعی انتظامیہ کو اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائز کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آباد میں اس وقت 47 ہزار مینوئل آرمز لائسنس موجود ہیں، اسلحہ لائسنسوں کا تمام ریکارڈ مرحلہ وار کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا۔