مہمند ایجنسی : مہمند ایجنسی کے مخکمہ تعلیم خواتین اساتذہ کو زبردستی پولیو ڈیوٹی کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ خواتین اساتذہ کا کہنا ہے کہ مخمکہ تعلیم مہمند ایجنسی خواتین اساتذہ کو ڈیوٹی نہ دینے پر دس ہزار روپے جرمانہ لگانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
ایک خاتون اساتذہ نے نام ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ مخمکہ تعلیم غلنئی مہمند ایجنسی اُن کو بار بار دھمکیاں دیتا آرہا ہے کہ جو اساتذہ پولیو میں ڈیوٹی سرانجام نہیں دے گی اُن کو دس ہزار روپے جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
خواتین اساتذہ کا مزید کہنا ہے کہ وہ ایجنسی کی دور افتاد ہ تحصیلوں میں انتہائی غیر یقینی کی صورتحال میں ڈیوٹیاں دے رہی ہے اور پولیو کی ڈیوٹی سے اُن کی زندگیوں کو مزید خطرات کا سامنا ہوسکتا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ دوران ڈیوٹی اُن کے پاس سیکورٹی ہوتی ہے جبکہ ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد جب وہ سکول جائے گی تو اُن کے پاس سیکورٹی نہیں ہوگی جن کی وجہ سے اُن کے لئے خطرات ہے۔
خواتین اساتذہ متعلقہ اداروں سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کر رہی ہے۔