مہران ہائی وے کی تعمیراتی کاموں کے آغاز پر چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ سے اظہار تشکر

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی والنٹیئر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے رہنماء حارث صوابی وال نے مہران ہائی وے پر تعمیراتی کاموں کے آغاز پر چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ مہران ہائی وے لانڈھی 89 تا انڈسٹریل ایریا لانڈھی تک سڑک کی تباہ حالی کی وجہ سے عوام شدید اذیت و پریشان کا شکار تھے نہ صرف آمد رفت میں مشکلات بلکہ منٹوں سفر گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور تھے۔

عوامی مشکلات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے چیئر مین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے شاہراہ کی تعمیر کا آغاز کیا جس کی وجہ سے علاقہ عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی عوام اپنے دیرینہ مطالبے کی تکمیل پر چیئر مین جان محمد بلوچ اور اُن کی ٹیم کے بے حد مشکور ہیں۔

حارث صوابی وال نے کہاکہ جب سے جان محمد بلوچ نے چیئر مین کا منصب سنبھالا ہے علاقے میں عوام بنیادی بلدیاتی مسائل کے حوالے سے تبدیلیاں محسوس کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ محنتی اور ایماندار چیئر مین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ کی قیادت میں ضلع ملیر تعمیر و ترقی سے ہمکنار اور عوام علاقائی مسائل سے نجات حاصل کریں گے۔

جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر