میکسیکو (جیوڈیسک) میکسیکو میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کا دسواں روز ، میسکیکو سٹی میں ہزاروں لوگوں نے ریلی نکالی۔
میکسیکو میں یکم جنوری کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چودہ سے بیس فیصد اضافہ کیا گیا جس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ میکسیکو سٹی میں ہزاروں لوگوں نے ریلی نکالی اور سڑکوں پر مارچ کیا۔
انہوں نے صدر انریک پینا نیٹو خلاف نعرے لگائے اور ان سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ۔ ریلی کے شرکا پر امن طور پر منتشر ہو گئے ۔ اس سے پہلے ہوئی ریلیوں میں تشدد کے واقعات سامنے آئے جب لوگوں نے توڑ پھوڑ کی اور چار سو کے لگ بھگ دکانوں کو لوٹ لیا۔