پاکستان روشنی امید اور امن کے سفر کی جانب گامزن، صرف ترقی اور خوشحالی کی سیاست ہو گی، مبشر اقبال

PML-N

PML-N

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے قومی رہنما، کوارڈئینیٹر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا مبشر اقبال اور فنانس سیکرٹری پنجاب (کالمسٹ کونسل آف پاکستان) سجاد علی شاکر نے گذشتہ روزخیابان امین میں لیگی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہعوامی خدمت کی بدولت آئندہ حکومت بھی مسلم لیگ ن کی ہو گی ،انتشار کی سیاست کرنے والوں کو اپنا انجام قریب نظر آرہا ہے ،مسلم لیگ ن عوام کو ترقی کے تحفے دے رہی ہیںپاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت پر کرپشن کے الزامات لگانے والوں کو بھاگنے نہیں دیں گے، انتشار کی سیاست کرنے والے کبھی ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے،بار بار ناکامیوں کے باوجود ملک کی قسمت کھوٹی کرنے والوں کی اپنی کھوٹی ہو چکی ہے ،قوم تخریبی سیاست کرنے والوں کے چہروں اور ان کے عزائم کو پہچان چکی ہے، ملک جس تیز رفتاری سے ملک ترقی کی طرف گامزن ہے مخالفین اس سے خائف ہیں کہ اگر اسی طر ح عوامی فلاح کے جاری منصوبے مکمل ہو گئے تو ان کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن ہو جائے گی۔ ن لیگ کی حکومت ترقی کے اس سفر کو الزامات کے باوجود جاری رکھے گی۔سجاد علی شاکر نے کہاکہ علاقے کے مسائل میں صاف پینے کا پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے، کہ بلدیاتی ادارے اپریشنل ہو چکے ہیں ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ کسی پر الزام لگانا آسان لیکن اسے ثابت کرنا سب سے زیادہ مشکل ہے۔اوردھرنا گروپ والے یہی کام کررہے ہے،وہ ایک جھوٹا شخص ہے اور جب جھوٹا شخص عوام کی عدالت میں جائے گا۔

عوام اسے نہ صرف مسترد کردیں گے بلکہ بر ابھلا بھی کہیں گے۔وہ2018ء کے انتخابات الزامات کی بنیا د پر لڑنا چاہتے ہیں کیونکہ سوائے لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کے عوام خدمت کا تو کوئی کام کر نہیں سکے ۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کے باعث قومی معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔تجارتی و معاشی سرگرمیوں اورسرمایہ کاری کے فروغ سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ گزشتہ ساڑھے تین برس کے دوران معاشی محاذ پر شاندار کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ عام آدمی کی زندگی میں خوشحالی لانے کے منصوبے تیزرفتاری سے مکمل کئے جا رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ صنعتی و تجارتی ترقی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کیلئے انفراسٹرکچر کو مضبوط بنیادوںپر استوار کیا جا رہا ہے۔پاکستان روشنی، امید اور امن کے سفر کی جانب گامزن ہے اوراب پاکستان میں صرف ترقی اورخوشحالی کی سیاست ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت ترقی کے اس سفر کو الزامات کے باوجود جاری رکھے گی۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک کو پرامن اورمعاشی طور پر مضبوط بنائیں گے۔

شعبہ نشر واشاعت
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سجاد علی شاکر
sajjadalishakir@gmail.com
lahore 03226390480