تلہ گنگ (عامر نواز اعوان) سٹی ہسپتال تلہ گنگ کے سرجن ڈاکٹر احسن بٹ کے ہاتھوں گردہ سے محروم ہو نے والی نورینہ خالق کے چچا زاد بھا ئی مدثر نواب نے میڈیا کو اپنا بیان ریکارڈ کرا تے ہو ئے کہا کہ ڈاکٹر احسن بٹ کے جا ری کردہ بیان میں کوئی صداقت نہیں۔
وہ ایک طرف ہم سے راضی نا مہ کی باتیں کرتے ہیں اور ان کی طرف سے مختلف لوگ ہم سے رابطہ کر رہے ہیں کہ ڈاکٹر کی غلطی کو معاف کر دیا جا ئے لیکن دوسری طرف وہ اخبارات میں اپنے بیان جاری کر کے اپنی غلطی کو چھپا نے کی کوشش کر رہے ہیں۔
دوغلی پالیسی رکھ کر ڈاکٹر ہمیں دوبارہ دھو کہ دینے کی کوشش نہ کرے ۔ مزید انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نے ہمیں آپریشن سے پہلے بھی اور آپریشن کے بعد بھی کسی قسم کے اعتما د میں نہیں لیا۔
ڈاکٹر کا کہنا کہ اس نے ہمیں ہر بات سے آگا ہ رکھا یہ سرا سر جھوٹ کا پلندہ ہے جو ڈاکٹر اپنی غلطی اور نا اہلی کو چھپا نے کیلئے کر رہا ہے ۔ ڈاکٹر کو اپنی غلطی اور نا اہلی تسلیم کر نا ہوگی ۔ ہم ہر پلیٹ فارم پر جا کر انصاف ما نگیں گے ۔