اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں پاناما کیس کے حوالے سے سماعت کا آغاز ہوگیا ہے۔ اعلی عدلیہ کے ججز نے پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری کو وقفے سے قبل اپنے دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اس حوالے سے نعیم بخاری اور حکومت کی جانب سے بھی بھرپور تیاری کی گئی ہے، سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔