کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان کشمیر کپ وویمن باسکٹ بال کے شاندار ایونٹ کا محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اسپورٹس کمپلیکس (کے پی ٹی) پر ہوگیا۔
پہلے روز 7میچوں کے فیصلے ہوگئے لاہور Bنے کراچی Cکو16-8سے ،واپڈا بلو نے واپڈا گرین کو14-12سے، آرمی وائٹ نے آرمی گرین کو11-5سے ،کراچی Bنے کراچی Aکو12-6سے ،آرمی Bنے کراچی Cکو14-5سے اور آرمی وائٹ نے لاہور Bکو14-9 مات دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا قبل ازیں اس شہر کراچی میں منعقدہ شاندار ایونٹ کاافتتاح مہمان خصوصی نیشنل بنک اسپورٹس ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان نے کیا۔
اس موقع پر کے پی ٹی کے کرنل بصیر عالم ،کے الیکٹرک کے اسپورٹس انچارج میجر ریاض محمود ،سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت ،ٹورنامنٹ کمیٹی کے چیئر مین حاجی غلام محمد خان ،سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عبدالناصر ،آمنہ مختار،عائشہ ارم ،ضائمہ طارق ،علیم خان موسیٰ ،ذاہد شہاب ،عبدالحمید شاہ ،میڈیا کوارڈینٹر عظمت اللہ خان اور دیگر موجود تھے۔
رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں آرمی ،واپڈا،لاہور اور کراچی کی ٹیموں کا مارچ پاسٹ مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نیشنل بنک اسپورٹس ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان نے کہاکہ نیشنل بنک باسکٹ بال سمیت کھیل کے ہر شعبے کو فروغ اور اس کی ترقی کے لئے کوشاں ہے انہوں نے کہاکہ ہم نے کھیل اور کھلاڑیوں کو ہمیشہ سپورٹ کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ کھیلوں کے ایونٹ کے انعقاد کے ساتھ کھیلوں کے میدانوں اور کورٹوں کو آباد کرنے کے لئے بھی نیشنل بنک اقدامات کررہا ہے انہوں نے کہاکہ باسکٹ بال کھلاڑیوں کے مطالبے پر آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کی تزئین و آرائش کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے اویس اسد خان نے کے ایم سی کو آفر کی کہ وہ ہمیں کراچی میں جگہ بتائیں۔
نیشنل بنک کراچی کے نوجوانوں کے لئے وہاں ہاکی اور فٹ بال کے گرائونڈ تعمیر کرنے کو تیار ہے ،افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کے پی ٹی کے کرنل بصیر نے کہا کہ کھلاڑی امن کے سفیر ہوتے ہیں اور کھیل کے ذریعے نہ صرف صحت مند سرگرمیوں بلکہ قیام امن کو بھی فروغ دیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کھیلوں کے فروغ میں اپنا کردار ہمیشہ کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا۔