بلدیہ کورنگی میں قدرتی ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لئے اقدامات کا آغاز

DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کی ہدایت پر 100 روزہ تعمیر کراچی پروگرام کے تحت شاہ فیصل ،ملیر ماڈل کالونی، کورنگی اور لانڈھی زونز کی منتخب یوسی میں جہاں ترقیاتی و تزئین و آرائش کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے وہیں علاقائی سطح پر تندہی کے ساتھ صفائی وستھرائی اور بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے حوالے سے اقدمات جاری ہیں۔

چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے متعلقہ محکمے کو ہدایت کی ہے کہ قدرتی ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لئے اقدامات تیز کئے جائیں شاہراہوں ،گلیوں اور محلوں کی سطح پر صفائی وستھرائی کے ساتھ سرسبز ماحول کو فروغ دیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم پی اے سید وقار شاہ کے ہمراہ لانڈھی زون میں 100روزہ تعمیر کراچی پروگرام کے تحت جاری منصوبوں پر ترقیاتی امور کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین ،کونسلرز اور بلدیہ کورنگی کے افسران بھی موجود تھے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہا کہ عوام کو بنیادی مسائل سے نجات دلا نے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔

100روزہ تعمیر کراچی پروگرام کے تحت شاہ فیصل ،ملیر ماڈل کالونی ،کورنگی اور لانڈھی زونز کی منتخب یونین کمیٹیز میںتعمیر و ترقی اور عوام کو سہولت پہنچانے کے حوالے سے عمل کو تیز کے ساتھ جاری رکھا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ انشا اللہ تعمیر و ترقی حوالے سے مثالی کاموں کا آغاز کردیا ہے۔

علاقائی ترقی اور دیر پا ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر کو یقینی بنا کر عوام کو طویل مدت تک سہولتوں کی فراہم کیا جائیگا۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے قدرتی ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لئے متعلقہ محکمے کو ہدایت کی ہے کہ صاف ستھرے ماحول کے قیام کے ساتھ عوامی تعاون کے ذریعے سرسبز ماحول کو فروغ دیا جائے۔

اس حوالے عوامی شعور کی بیداری کے لئے آگاہی مہم چلا ئی جائے اور عوامی تعاون کے ذریعے پودے لگا ئے جائیں اور اس کی آبیاری کے لئے اقدامات کئے جائیں تاکہ سرسبز ماحول کے قیام کو یقینی بنا کر نہ صرف صحت مند معاشرے کا قیام بلکہ قدرتی ماحول کو آلودہ ہونے سے بچایا جاسکے۔