سید امجد علی شاہ جدوجہد کے ہر موڑ پر ثابت قدم رہے، کارکنان پیپلز پارٹی

PPP

PPP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی سٹی ایریا PS-120کے سنیئر رہنمائوں اور کارکنان نے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری سے اپیل کی ہے کہ پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے سنیئر و نظریاتی کارکن سید امجد علی شاہ کو ضلع کورنگی سٹی ایریا PS-120کا صدر بنایا جائے۔

رہنمائوں و کارکنان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سید امجد علی شاہ سنیئر و نظریاتی کارکن اور ہر جدو جہد کے ہر موڑ پر ثابت قدم رہے انہوں نے پارٹی پیغام کو عام کرنے کے ساتھ پارٹی کاز کو ہمیشہ اُجاگر کیا۔

کارکنان نے کہا کہ سید امجد علی شاہ کی صدارت میں پیپلز پارٹی سٹی ایریا PS-120میں نہ صرف مضبوط بلکہ کارکنان منظم اور فعال ہونگے۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر