کراچی : کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کی سرپرستی میں جا ری بے نظیربھٹو اسپورٹس کمپلیکس KPT پر8 مزید میچوں کا فصلہ ہوگیا۔
کشمیر کپ آل پاکستان وومن باسکٹ بال ٹورنامنٹ کافائنل آج 3:00 بجے کھیلاجائے گا پاکستان باسکٹ بال فیڈ ریشن کے صدر برگیڈیئر رشید ملک مہمان خصوصی ہونگے۔
بدھ کو کھیلے گے میچوں کا افتتاح SSP سٹی پولیس شہلا قریشی نے کیا انہوں نے اس موقع پر اعلان کیا کے سٹی پولیس خواتین کوکھیلنے میں اپناکردار ادا کریں گی اور فروری کے آخرمیں اس کمپلیکس پر خواتین کا ٹورنامنٹ منعقد کیا جائے گا۔
انہوں نے کھلاڑیوں سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کا نام کھیل کے میدان میں سہرفرست کریں۔ اس موقع پر KPT کے اسپورٹس انچارج کرنل بصیر عالم PBF کے سیکریٹری خالد بشیر SBA کے عبدالناصر KBBA کہ صدر غلام محمدخان اور محمدیعقوب نے خطاب کیا۔
لاہور A نے آرمی B کو 8-12 سے واپڈہA نے لاہورC کو5-11 سے واپڈہ B نے کراچی B کو 8-21 سے آرمی Bنے لاہور B کو 9-11 سے لاہور A نے کراچی C کو 5-14 لاہور C نے کراچی B کو 4-8 سے واپڈہ A نے کراچی A کو 8-17 سے آرمی A نے کراچی C کو 11-20 کراچی A نے لاہور C کو 14-18 اور آرمی A نے لاہور A کو 14-20 سے شکست دی۔
سیکریٹری اطلاعات کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن 03003541517 03082220321