قصور کی خبریں 12/1/2017

Kasur

Kasur

قصور (بیورو رپورٹ) مسلم لیگ ن کے ایم این اے میاں وسیم اختر شیخ نے کہا ہے کہ آج کے پاکستان میں میڈیا کا رول بہت اہم ہو گیا ہے، اگر صحافتی ڈر نہ ہوتا تو ملک میں جنگل کے قانون کا راج ہوتا، میڈیا عوامی مسائل اجاگر کرتا ہے جس سے تمام حکومتی اداروں سمیت سب کی اصلاح ہو رہی ہے،معاشرہ میں حق کی بات کہنا اور حق لینا مشکل ہو گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب قصور کے نو منتخب عہدیداران چیرمین محمد اشرف واہلہ، صدر حاجی محمد شریف مہر، سینئر نائب صدر محمدسلیم انجم ، نائب صدر توصیف احمد شاد،جنر ل سیکرٹری طارق محمود جٹ، جوائنٹ سیکرٹری چوہدری محمد احمد ،فنانس سیکرٹری مہر محمد عاشق، سیکرٹری نشرواشاعت عمران شہزاد انصاری ،آفس سیکرٹری مہر عبدالغفاراور الیکٹرونکس میڈیا چےئرمین مہر عبدالرحمن ، صدر اسلم خاں مئیو، سینئر نائب صدر محمد عمران فیضی، نائب صدر محمد نواز کریمی جنرل سیکرٹری ملک ابو بکر نعیم ، جوائنٹ سیکرٹری ذاکر حسین خاں ،ایڈیشنل سیکرٹری وسیم اکرم بھٹی، سیکرٹری اطلاعات حافظ عبدالوارث،فنانس سیکرٹری محمدتنویرشاہد اور آفس سیکرٹری شہروز سے حلف لینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جبکہ دوسری جانب منتخب چےئرمین میونسپل کمیٹی قصور حاجی ایاز احمد خان نے یونین آف جرنلسٹس کا حلف چےئرمین محمد اجمل شاد ، نومنتخب صدر عطا محمد قصوری ،سینئر نائب صدورخالد نواز خان،مہرمحمداشفاق ،نائب صدر ملک عارف علی ، نائب صدر دوئم عمیرعلی انصاری ، جنرل سیکرٹری چوہدری عمران زیب ، جوائنٹ سیکرٹری محمد شفیق سالک ، ایڈیشنل سیکرٹری مہرشان الہی ، سیکرٹری نشرواشاعت بلال الحسن ، فنانس سیکرٹری مہر محمد اشرف ، اور آفس سیکرٹری نور احمد خاں سے لیا ، اس موقع پر وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی قصور چوہدری احمد لطیف ایڈووکیٹ نے تمام منتخب عہدیداران کو ہا رپہنائے اور مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی عہدیداران اپنے حلف کا پاس رکھتے ہوئے شہرکے مسائل پر قلم کااستعمال کریں گے،تقریب میں ایم پی اے حاجی محمد نعیم صفدر انصاری ، انجمن تاجراں کے صدر محمد اکرم مغل، مرکزی ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر چوہدری محمد علی صادق، جیل سپریٹنڈنڈنٹ فاروق لودھی، ڈی ایس پی ہیڈ کوآرٹر قصور حسن دانیال، چےئرمین پریس کلب محمد اشرف واہلہ اور چےئرمین یونین آف جرنلسٹس محمد اجمل شاد نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر چیئر مین سردار محمد سرور ڈوگر ،چیئرمین سردار لیاقت ڈوگر ،چیئرمین حاجی عبدالستار ،چیئرمین مبین غزنوی ،وائس چیئرمین صلاح دین بھٹی ،سابقہ ناظم میاں محمد عارف کے علاوہ شہر کے سینکڑوں لوگوں نے شر کت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ)روزنامہ اوصاف کے بیوروچیف عطا محمد قصوری دوسری بارمسلسل یونین آف جرنلسٹس کے صدر بن گئے ،وہ اپنے کام میں مہارت اور پریس کلب میں یوتھ کی ترجمانی کرتے ہیں ، گروپ لیڈر مہرمحمدجاوید اورچےئرمین یونین آف جرنلسٹس محمد اجمل شاد نے اپنے خطاب میں انہیں دوبارہ منصب سنبھالنے پرمبارک باد پیش کی اور شہریوں نے انہیں پھولوں اور مالہ کے ہاروں سے لاد دیا اور خوشی کااظہار کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Kasur

Kasur

قصور(بیورورپورٹ)اسسٹنٹ کمشنر کے فیصلے کے خلاف کچی آبادی کے متاثرین کا ملتان روڈ ہلہ چوک پر ٹائر جلا کر شدید احتجاج۔متاثرین کا اسسٹنٹ کمشنر کو فوری تبدیل کرنے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق متاثرین کچی آبادی بھیڈیاں چک 35نے اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے غلط فیصلہ کرنے پر ان کے خلاف متاثرین کا ہلہ روڈ پر ٹائر جلا کر شدید احتجاج مظاہرہ ۔احتجاج میں مسلم و غیر مسلم 400گھروں کے لوگوں نے شرکت کی ۔متاثرین نے کچہری چوک میں دھرنا دیا اورملتان روڈ ہلہ چوک پر ٹائر جلا کر شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ اسسٹنٹ کمشنرپتوکی شاہ رُخ خاں نیازی نے عدالت عالیہ اور ڈسٹرکٹ آفیسر ریونیو کے حکم کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے عدالت عالیہ نے منسوخی انتقال نمبری 16800اور سابقہ پوزیشن کچی آبادی بحال کرنے کا حکم دیا لیکن اسسٹنٹ کمشنر پتوکی نے متاثرین کچی آبادی کا موقف سنے بغیر فیصلہ کر دیا کہ ان کے انتقال منسوخ کئے جائیں جس پر کچی آبادی کے علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انتقال کچی آبادی کو فی الفور بحال کیا جائے اور اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کو تبدیل کیا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ)ڈسٹر کٹ ہسپتال قصور کے پیرا میڈیکل سٹاف کی ایک ڈاکٹر ،سٹور کیپر اور دو نروسوں کے معطلی کے خلاف ہڑتال ، دور دراز سے آئے مریض خوار۔گزشتہ روز ہیڈ نرس گلش کی زیر قیادت نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے درجنوں ملازمین نے ہڑتال میں حصہ لیا، ملازمین کا مطالبہ تھا کہ تین روز قبل صوبائی وزیر برائے پرائمری وسکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر کی ڈپٹی کمشنر عمارہ خان کی ہسپتال کے آمد کے موقع پر معطل ہونے والے ڈاکٹر زائد جمیل ،سٹور کیپر رانا افتخار اور دو نرسوں سیدہ زینب اور سلوبیاشاہد کو فوری طور پر بحال کیا جائے ، ہڑتال کی وجہ سے دور دراز سے آنیوالے مریض علاج نہ ہونے کہ وجہ سے خوار ہوتے رہے تاہم دو تین گھنٹے کی ہڑتال کے بعد ایڈیشنل کمشنر عبدلاالسلام عارف نے موقع پر پہچ کر انکی آواز کو حکوم بلا تک پہنچاسنے کی یقین دہانی کروائی جس پر سٹاف منتشر ہو گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ) ملتان روڈ کٹا فارم کے قریب دو ڈاکووں نے موٹرسائیکل سوار راہگیر کو لوٹ لیا ،مزاحمت پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ۔محمد اصغر سرائے مغل سے اپنی موٹرسائیکل پر پتوکی آ رہا تھا کہ ملتان روڈ پتوکی کے قریب اسے دو ڈاکووں نے روک کر اس سیایک لاکھ کی رقم اور موبائل فون چھین لیا، مزاحمت کرنے پر اس پر فائرنگ کر دی جس سے وہ معمولی زخمی ہو گیا، پولیس تھانہ سٹی پتوکی نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔