کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ہٹانے سے متعلق درخواستوں کی سماعت 15 فروری تک ملتوی کردی۔
سندھ ہائی کورٹ میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ہٹانے سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ حکومت سندھ نے جواب داخل کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ اے ڈی خواجہ کو عہدے سے نہیں ہٹا رہے ہیں، چھٹیوں پر گئے تھے واپس آکر جوائن کرلیا ہے۔
سی پی ایل سی کے سابق سربراہ ناظم ایف حاجی اور شہزاد رائے سمیت 7 افراد نےاے ڈی کواجہ کے ہٹانے کے خلاف درخواستیں دی ہیں۔جن میں استدعا کی گئی ہے کہ اے ڈی خواجہ کو ان کے عہدے سے نہ ہٹایا جائے۔
عدالت نے سماعت 15 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز اور دیگر فریقین کے وکلا آئندہ سماعت پر تیاری کرکے آنے کی ہدایت کر دی۔