سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) پولیس نے چوری میں مطلوب شخص کو گھر میں داخل ہو کر قتل کر دیا۔ ڈی ایس پی سرا ئے عالمگیر ورثا کو یقین دیہانی کروائی کہ ہم واقع کے ذمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی کریں گئے۔
تفصیل کے مطابق سرائے عالمگیر کے نواحی گاؤں ڈھوری میں مقامی پولیس نے منگلوار صبع 7 بجے نے جانوروں کی چو ری کے مقدمہ میں پو لیس کو مطلوب بشارت نامی شخص کے گھر میں داخل ہو کر نوجوان کو مبینہ طورپر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
لوا حقین کا کہنا ہے کہ پولیس نے بااثر افراد کے کہنے پر مقتول کیخلاف جھو ٹا مقدمہ درج کر وایا اورمنگلوار صبع 7 بجے پولیس نے گھر کا دروا زہ کھٹکھٹایا اور مقتول کے دروا زہ کھو لنے کے ساتھ ہی پولیس نے مقتول بشار ت پر فا ئرنگ شروع کر دی۔
فائرنگ کے نتیجہ میں بشارت مو قع پر جا بحق جبکہ کئی مو یشیو ں کو بھی گو لیا ں لگیں۔لواحقین نے نعش کو پو لیس کے حوالے کرنے سے انکار کر کے احتجاج کیا ڈی ایس پی سرا ئے عالمگیر ورثا کو یقین دیہانی کروائی کہ ہم واقع کے ذمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی کریں گئے جس کے بعد ورثا نے نعش پولیس کے حوالے کر دی ۔ پوسٹ ماٹم کے بعد ورثا نے جنازہ کے بعد مقتول کو دفنا دیا۔
واقعے کے بعد علاقہ میں خوف و حراس پھیل گیا۔لواحقین کا کہنا کہ پولیس نے لاش کو جنگل میں لے جانے کی کوشش کی اور یہ ثابت کرنا چا رہی ہے کہ ہم نے جنگل میں پولیس مقابلہ کیا ہے۔ لواقین نے پولیس کو نعش جنگل کی طرف نہ لیکر جانے دی۔
ورثا نے اعلیٰ سطع پر انکواری کروانے کا مطالبہ کیا ہیاور وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے۔