سینیٹ نے ہیلتھ انشورنس پروگرام اوباما کیئر منسوخ کرنیکی منظوری دیدی
Posted on January 13, 2017 By Mohammad Waseem بین الاقوامی خبریں
American Senate
واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی سینیٹ کے اکاون ارکان نے اوباما کیئر کی منسوخی کی قرارداد کے حق میں جبکہ اڑتالیس نے مخالفت میں ووٹ ڈالا۔
قرارداد ایوان نمائندگان میں پیش کی جائے جہاں اگلے ہفتے اس پر رائے شماری کی توقع ہے۔ اوباما کیئر کی منسوخی میں مہینوں لگ سکتے ہیں۔
نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے دوران اوباما کیئر کی منسوخی کا وعدہ کر چکے ہیں اور سینیٹ کی کارروائی اس جانب پہلا قدم ہے۔