بنگلا دیشی وزیراعظم حسینہ واجد سرحدی کشیدگی پر بھارت پر برس پڑیں

Haseena Wajid

Haseena Wajid

ڈھاکہ (جیوڈیسک) پیٹھ پیچھے وار کرنا بھارت کے خون میں شامل ہے۔ بنگلہ دیش بھی اس کے شر سے محفوظ نہ رہ سکا۔

بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے ہاتھوں معصوم بنگالیوں کی ہلاکت کے خلاف شیخ حسینہ واجد نے چپ توڑ ہی ڈالی۔

بنگلا دیشی آرمی کے دباؤ ڈالنے پر وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے بھارتی جارحیت پر تشویش کا اظہار کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دو ہزار تیرہ میں چھبیس، دو ہزار چودہ میں تینتیس اور دوہزار پندرہ میں چھیالیس بنگالی بھارتی جارحیت کی بھینٹ چڑھ گئے۔