پائی خیل (نامہ نگار) معروف مذہبی و روحانی راہنما پیر طریقت، رہبر شریعت پیر سید سراج الزمان شاہ آستانہ عالیہ کوٹ چاندنہ شریف اس فانی دنیاکوچھوڑکرخالق حقیقی سے جاملے۔
ان کی نمازِجنازہ بعدنمازِعصرآستانہ عالیہ کوٹ چاندنہ شریف پرگدی نشین پیرسیدمنیرالزمان شاہ نے پڑھائی۔
نمازِ جنازہ میں صاحبزادہ مفتی محمدعبدالمالک صاحب،صاحبزادہ علامہ انوارالمصطفی،صاحبزادہ سیدمنصورشاہ اویسی،مفتی غلام سرورصاحب بھکر،صاحبزاداہ نورالزمان شاہ ،صاحبزداہ مفخرالزمان شاہ بہاولپور ،علامہ ضیاء المصطفےٰ کالاباغ،علامہ منظورعالم سیالوی،صاحبزادہ برہان الزمان شاہ ،علامہ انورقریشی پنڈدانخان ،جماعت اہلسنت پائی خیل کے ناظم اعلیٰ قاری آصف عنایت اللہ چشتی،سیکرٹری نشرواشاعت حافظ کریم اللہ چشتی،حافظ غلام سرورنقشبندی،مولوی امان اللہ قادری کے علاوہ سینکڑوں مریدین وعقیدت مندوں نے شرکت کی۔
نمازِجنازہ کے موقع پرہرآنکھ اشکبارنظرآئی۔ان کے ایصالِ ثواب کے لئے محفل قل شریف بروزہفتہ صبح نوبجے آستانہ عالیہ کوٹ چاندنہ شریف پرہوگی۔