کراچی : بلدیہ کورنگی کی جانب سے 100روزہ تعمیر کراچی پروگرام کے حوالے سے ملیر ماڈل کالونی ،شاہ فیصل ،کورنگی ،لانڈھی زونز کی منتخب یونین کمیٹیز میں تعمیر و ترقی ،تزئین و آرائش اور بلدیاتی مسائل کے حل کے لئے اقدامات تیز کے ساتھ جاری ہیں۔
تعمیر کراچی پروگرام کے تحت منتخب ماڈل یوسیز میں 400گلیوں کو کنکریٹ پیور بلاک سے تعمیر کے ساتھ گلیوں اور محلوں کو روشن کرنے کے لئے اسٹریٹ لائٹس کی درستگی و مرمت اور نئی لائٹیں نصب کرنے کے ساتھ ،فیملی پارکوں ،کھیل کے میدانوں ،گرین بیلٹوں ،چورنگیوں اور چوارہوں کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کے علاوہ ماڈل یوسیز میں قائم بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام اسکولوں ،ڈسپنسریز اور ہسپتالوں کو فعال بنا یا جارہا ہے۔
چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے ایم پی اے ندیم رازی کے ہمراہ ملیر ماڈل کالونی زون کی ماڈل یوسی میں جاری تعمیر و ترقی اور بلدیاتی مسائل کی بہتری کے حوالے سے جاری انتظامات کے معائنے کیا اس موقع پر یوسی چیئر مین سفیر حسین بلدیہ کورنگی کے افسران بھی موجود تھے۔
دورے کے موقع پر 100روزہ تعمیر کراچی پروگرام کے تحت جاری گلیوں کی تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی منصوبوں کو معیاری اور وقت مقررہ پر مکمل کیا جائے۔
انہوں نے تاکید کی عوامی سہولت کی فراہمی کے لئے تعمیر کئے جانے والے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے خاتمے کے حوالے سے انتظامات میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی قطعی برداشت نہیں کیا جائیگا افسران و عملہ تندہی کے ساتھ علاقائی ترقی اور مسائل کے خاتمے کے لئے اپنی فرائض نیک نیتی کے ساتھ انجام دیں۔
دورے کے موقع پر مختلف علاقوں میں عوامی وفودسے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا اور ایم پی اے ندیم رازی نے کہا کہ اختیار او ر وسائل کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمت کے سچے جذبے کے ساتھ علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا ئیں گے منتخب نمائندوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کے چپے چپے میں ترقی کا جال اور عوام کو درپیش بلدیاتی مسائل سے نجات دلا کر ضلع کورنگی کو شہر کراچی کا مثالی ضلع بنایا جائیگا۔
اس موقع پر عوام نے علاقائی سطح پر بلدیاتی انتظامات کی بہتری اور تعمیرو ترقی کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کی جانب سے اقدماات کی تعریف کی اور عوامی خدمت میں میں منتخب نمائندوں سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلا تے ہوئے عوام نے سندھ حکومت سے بلدیاتی اداروں کو تعمیر و ترقی کے لئے فنڈز کی فراہم کا مطالبہ کیا۔