جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی اپنی ذات میں انجمن تھے۔ ڈاکٹر رشید زمان

Saeed-uz-Zaman Siddiqui

Saeed-uz-Zaman Siddiqui

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی والنٹئیر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر رشید زمان ،صدر ڈاکٹر عمران نذیر ،فنانس سیکریٹری ڈاکٹر حنیف اللہ ،ڈاکٹر گل محمد ،ڈاکٹر صاحبزادہ ،ڈاکٹر حسنات ،ڈاکٹر اصغر ،ڈاکٹر عزیز ،ڈاکٹر عمر ،ڈاکٹر حبیب الرحمن ،ڈاکٹر محسن ،طاہر اعوان ،ایوب خان ،ناصر خان ، امان اللہ پشاوری ،حارث صوابی وال ،شان عرف شانی ،بہادر علی ،سہیل اختر محمد سلیم، محمد فاروق، میر افضل، سعد بن جعفرنے مشترکہ تعزیتی بیان میں گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو اس دکھ کی گھڑی میں صبر عطاء فرمائے ۔کراچی والنٹیئر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ جسٹس سعید الزماں صدیقی اپنی ذات میں انجمن تھے۔

مرحوم نے ساری زندگی اصول پر رہ کر زندگی گزاری ہمیشہ سچائی اور حقیقت کا ساتھ دیا انہوں نے کبھی بھی اصول پر سودے بازی نہیں کی گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کی رحلت سے جو خلا پیدا ہوا ہے اسے مدتوں پر نہیں کیا جاسکتا۔

جاری کردہ : میڈیا کوارڈینٹر