برسبین (جیوڈیسک) آسٹرلیا کی وزیر صحت سوسن لی نے عہدے کے ناجائز استعمال کے الزامات کے بعد اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔
محترمہ لی پر الزام ہے کہ انہوں نے کوئنز لینڈ کے سیاحتی مقام گولڈ کوسٹ کے مختلف دوروں کے لئے سرکاری پیسےکا استعمال کیا۔
یاد رہے کہ پچھلے ہفتے سے ان سے مسلسل استعفی کی طلب ہورہی تھی۔ کئی مشکلات میں مبتلا وزیراعظم میلکم ٹرن بل کو نئے سال کے آغاز میں ہی سوسن لی کے استعفی سے ایک بڑا جھٹکہ لگا ہے۔