واشنگٹن (جیوڈیسک) باپ امریکا کا نائب صدر اور بیٹا ایک بڑی ریاست کا اٹارنی جنرل لیکن کینسر کے علاج کے لیے باپ بیٹے اپنا گھر بیچنے پر مجبور ہو گئے۔
امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے الوداعی تقریب سے خطاب میں انکشاف کیا کہ جب ان کا بیٹا “بیو بائیڈن” کینسر کے باعث اٹارنی جنرل کے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ اس وقت ان کے پاس علاج کے لیے پیسے نہیں تھے اور وہ اپنا گھر بیچنے پر مجبور ہو گئے تھے۔
ایسے میں صدر براک اوباما نے ان کو مالی امداد کی پیش کش کی اور گھر فروخت کرنے سے منع کیا۔ ان کا گھر تو فروخت ہونے سے بچ گیا لیکن بیٹا نہ بچ سکا۔ بیو بائیڈن 6 جنوری 2015 کو کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔