جھنگ کی خبریں 15/1/2017

SYED SAMAR ABBAS BUKHARI

SYED SAMAR ABBAS BUKHARI

جھنگ (تحصیل رپورٹر) مفاد پر ست ٹولہ پی ٹی آئی کو نقصان پہنچا رہا ہے جس کا منہ بولتا ثبوت حلقہ پی پی 78 جھنگ کے ضمنی انتخاب کا نتیجہ ہے۔ میں نے پوری دیانتداری سے اپنی خدمات سرانجام دیں مگر اب پارٹی اور عہدے کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصا ف ضلع جھنگ کے سابق سیکرٹری جنرل ،امیدوار برائے ایم این اے،این اے 89 سید ثمر عباس بخاری نے میڈیا کے نمائندوں سے دوران گفتگو کیا ۔انہوں نے کہا کہ وہ جھنگ کی عوام کے مسائل ،جھنگ کے نوجوانوں ،نئی نسل کے مستقبل کے لیے مخلصانہ اپنی خدمات انجام دیتے رہے اور وہ پارٹی کے ساتھ مخلص رہے بغیر کسی لالچ کے انہوں نے پارٹی کے لیے اپنی خدمات پیش کیں لیکن پی ٹی آئی میں ایسے افراد موجود ہیں جو اجتماعی مفادات جس میں پارٹی کی مقبولیت ،شہر کی عوام کے مسائل کو نظر انداز کر کے صرف انفرادی مفادات کی سیاست کو ترجیح دیتے ہیں۔ سید ثمر عباس بخاری نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ انہوں نے نیک نیتی سے جھنگ میں پارٹی کو چلانے کی کوشش کی لیکن پی ٹی آئی میں موجود مفاد پرست ٹولہ نہیں چاہتا کہ جھنگ میں تبدیلی آئے جس کا منہ بولتا ثبوت جھنگ پی پی78ضمنی انتخاب کا نتیجہ ہے جس سے پی ٹی آئی کی ساکھ کو کافی نقصان پہنچا ہے ووٹر اور کارکنان میں اس نتیجہ کے بعد مایوسی پائی جاتی ہے ۔ثمر عباس بخاری نے مزید کہا کہ وہ پی ٹی آئی کے عہدے ضلعی جنرل سیکرٹری سے مستعفی ہونے کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف پارٹی کو بھی چھوڑنے کاا علان کرتے ہیں۔ جھنگ کی عوام کی خدمت کے لیے وہ آئندہ کا لائحہ عمل جلد واضح کر دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ ( تحصیل رپورٹر )کیڈ ٹ کا لج جھنگ کی طر ف سے عمر ہ پر جا نے و الے افر اد ٹیچر اکر م مغل ،عشر ت نقو ی ،ربیعہ نا صر ، محمد حسین د ین ،عمر ہ کی ادائیگی کے بعد و اپس پا کستا ن پہنچ گئے ۔ان کے اعزا ز میں کیڈٹ کا لج میں ایک تقر یب منعقد کی گئی پر و قا ر تقر یب میں پر نسپل کیڈ ٹ کا لج جھنگ کما نڈر (ر)صہیب فا رو ق ، میڈ م سا ر ہ صہیب ، حو ر شما ئل ،شیخ انو ر ،اقبا ل جکھڑ ،صا حبز ازہ عثما ن غنی ،محمد اسلم ،مد ثر احمد و دیگر بھی مو جو د تھے ۔اس مو قع پر نسپل کیڈ ٹ کا لج کما نڈ ر (ر)صہیب فا رو ق نے کہا کہ اس سا ل کا لج کی طر ف سے 6افر اد کو عمر ہ پر بھیجا گیا ہے اور اسی طر ح ہر سا ل اس کی تعد اد میں اضا فہ کیا جا ئے گا ۔ انہو ں نے عمر ہ کر کے آنے وا لے سٹا ف کومبا ر کبا د دی ۔یا د ر ہے کہ گذشتہ سا ل بھی کا لج کی طر ف سے پا نچ افر اد کو عمر ہ پر بھیج گیا تھا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ ( تحصیل رپورٹر )اسلا م کا د ہشتگر د ی سے کو ئی تعلق نہیں ہے اسلام امن و سلامتی اور بھا ئی چا ر ے کا د ر س د یتا ہے ۔ اسلا م کو بد نا م اور اسلام کو مٹا نے کیلئے مسلمانو ں کو د ہشتگر د ی سے جو ڑا جا ر ہا سے داڑھی اور ٹو پی والے کو د ہشتگر د سمجھا جا ر ہا جو کہ قا بل مذ مت فعل ہے ۔ حکو مت اور پا ک فو ج کی د ہشتگر د ی کے خا تمہ کیلئے قر با نیا ں ر ائیگا ں نہیں جا ئیں گی ۔حکو مت د ہشتگر دو ں کے خلا ف بلا تفر یق کا روائی کر ے۔ ان خیا لا ت کا اظہار د فا ع پا کستا ن کو نسل کے مر کز ی ر اہنما علا مہ عبد الغفو ر جھنگو ی ، جمعیت علما اسلام کے ر اہنما مو لانا محمد اقبا ل خا ن شیر وانی ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبو ت کے امیر مو لا نا سید مصد و ق حسین بخا ر ی ، مو لا نا پیر محمد اشر ف ، صا حبز اہ قا ر ی ابو بکر مد نی ،مو لا نا قا ر محمد طا رق ، ،مو لا نا محمد عثما ن مد نی نے جمعہ المبا ر ک کے اجتما ع سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ سیکو لر طبقہ اسلا می جمہو ر یہ پا کستا ن کو سیکو لر سٹیٹ بنا نے کی کو شش کر ر ہا ہے جیسے علما اور پا کستا نی عو ام مل کر نا کا م بنا ئیں گے ۔ انہو ں نے کہا کہ ملک سے د شتگر د ی کی مستقل خا تمہ کیلئے فر قہ وار یت کے خا تمہ کیلئے ضا بطہ اخلا ق بنا جا ئے اور خلا ف ورزی کر نے پر قا نو نی کاروائی کی جا ئے۔انہو ں نے کہا کہ حکو مت ملک میں پا ئید ار قیا م امن کیلئے ملک میں اسلا می قا نو ن نا فذ کر ے تا کہ ملک سے د ہشتگر د ی ،لا قا نو نیت ،بے رو ز گا ر ی اور کر پشن کا جڑھ سے خا تمہ ہو سکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ ( تحصیل رپورٹر )کھیلیں اور ورز ش انسا نی ز ند گی کیلئے انتہا ئی ضرور ی ہیں۔ ورزش اور کھیلو ں سے انسا ن تند ر ست اور بیما ریوں سے دور ر ہتا ہے ۔ کھیلو ں کے مید ان ویر ان ہو نے کی و جہ سے ہسپتا لو ں میں مر یضو ں کی تعد اد میں آضا فہ ہو چکا ہے جو کے لمحہ فکر یہ ہے ۔بیما ر یو ں سے نجا ت اور تند ر ست ز ند گی کیلئے و یر ان کھیلو ں کے مید انو ں کو آبا د کر نا ہو گا ۔ ان خیا لا ت کا اظہار کیڈ ٹ کا لج جھنگ کے پر نسپل کما نڈ ر (ر ) صہیب فا رو ق نے کیڈ ٹ کا لج جھنگ کی سا لا نہ کھیلو ں کے بعد تقسیم انعا ما ت کی تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔تقر یب میںمیجر عبد اللہ عمر ، میڈ م حو ر شما ئل ، صا حبز اد ہ عثمان غنی ، محمد اقبا ل جکھڑ ، مد ثر احمد ، ملک سکند ر حیا ت ، محمد عبید الر حمن ، و دیگر بھی مو جو د تھے ۔کا لج میں کر کٹ ، وا لی بال ، ٹینس ، ر سہ کشی ، کھیلو ں میں پو ز یشن لینے و الے طلبا ء و طا لبا ت میں انعا ما ت د ئے گئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ(تحصیل رپورٹر )آج،مورخہ 12جنوری 2017ء مرکزی دفترپاکستان اتحاد کسان ونگ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس کی صدارت ضلع صدر مہر عامرمحمود شاکر نول ایڈوکیٹ نے کی۔اجلاس کی کاروائی جنرل سیکرٹری واجد نول نے کی ۔ہنگامی میٹنگ بسلسلہ حکومت کی جانب سے کھاد پر سبسڈی ختم کرنے پراحتجاج کرنے کے لیے ہوا جس میں ایک احتجا جی جلوس کی حکمت طے کی جانی تھیلیکن کسان اتحاد کی کاوشوں ،میڈیا اور عوام کے دباؤ کی وجہ سے حکومت نے سبسڈی کو دوبارہ بحال کر دیاجس پر ہم عوام اور میڈ یا کا شکریا ادا کرتے ہیںاور اجلاس میں سینئر نائب صدر انعام اللہ مظہر ،وجھلانہ، مہر احمد نواز حسو آنہ سیال ،عمرفاروق چیمہ ،اے ڈی نول ،عطاء کالوآنہ ، نور سیف اسلا م ایڈووکیٹ اور کسانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس نے حکومت سے بھرپور مطالبہ کیا کہ حکومت آئندہ ایسی کوئی کوشش کرنے کی جرات نہ کرے جس سے کسانوں کو استحصال ہو۔