گجرات، بارسلونا (پریس ریلیز) پیر مفتی عثمان افضل قادری تبلیغی وروحانی دورہ پر سپین پہنچ گئے۔ بارسلونا انٹرنیشل ایئرپورٹ پر مریدین اور عقیدتمندوں نے استقبال کیا۔ بعد ازاں بارسلونا، ولینسیا اور وٹوریہ میں دینی اجتماعات سے خطابات کئے۔ شیڈول کے مطابق وہ مختلف تقاریب میں شریک ہونگے، اوورسیز سے سے ملاقاتیں اور میڈرڈ و بلباؤ کا دورہ کرینگے۔ پیر مفتی عثمان افضل قادری نے اپنے خطابات میں کہا کہ خالق کائنات کے پیغام پر عمل اور ساری انسانیت تک اسکا ابلاغ انتہائی ضروری ہے۔ رب ذولجلال نے رسول پاکۖ کو اسوہ حسنہ قرار دے کر اپنی قربتوں کے حصول کا راز بتا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے اور اولادوں کے دلوں میں محبت رسولۖ کو بیدار کرو۔ محبت رسول کے مشن سے معاشرہ کے دکھ دور ہونگے اور اسی جذبہ سے ایمان کی تکمیل ہوتی ہے۔ پیر مفتی عثمان افضل قادری نے کہا مزید کہا کہ دین اسلام دہشت گردی اور فتنہ وفساد کی شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک وملت کیخلاف کی جانے والی سازشوں کو بے نقاب کرنے اور اتفاق واتحاد کے مظاہرہ کا وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان علم عمل اخلاص اور ایمانداری کو ہر سطح پر فروغ دیں۔