پیرمحل (نامہ نگار) پولیو ویکسیئن کے دوقطرے بچے کو عمر بھر کی معذوری سے بچاسکتے ہیں بچوں کو پولیو سے بچائے کے لیے پولیو مہم میں بڑھ چڑھ حصہ لے کر اپنے بچے کو عمر بھر کی معذوری سے بچائیں ان خیالات کا اظہار حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر باہلک علی ہمراہ ، رانا اختر علی تحصیل سینٹری انسپکٹر اسحاق شاہ فوڈ انسپکٹر کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوآرٹر پیرمحل میں پولیو مہم کا افتتا ح کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری کے لیے بچانے کے لیے والدین کو ویکسین کے دوقطرے پلانا قومی فریضہ ہے جس سے بچہ عمر بھرکی معذوری سے بچ سکتا ہے ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر باہلک علی نے بتلایا کہ پیرمحل تحصیل میں75387بچوں کو پولیو کی ویکسیئن پلانے کے لیے 183پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو قطرے پلائیں گی جس کے لیے ڈپٹی ڈی ایچ او کی نگرانی میں33ایریا انچارج ، اور15یوسی ایم او انچارج مقرر کیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانا قومی فریضہ ہے صحت مند معاشرے سے ملک کی بقاء ہے ملک وقوم کے کل کو پولیو کے دوقطرے پلاکر محفوظ بنایاجاسکتا ہے اس موقع پرحافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر باہلک علی نے بچوں کو پولیو کی ویکسئین پلاکر پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر تے ہوئے تمام ہیلتھ ورکرز کو ہدایت کی کہ سکولوں میں جاکر بچوں کو قطرے پلائیں اس موقع پر محمد اسحا ق شاہ فوڈ انسپکٹر ، رانا اختر علی تحصیل سینٹری انسپکٹرسمیت سینکڑوں ایل ایچ ڈبلیو ورکرز نے شرکت کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (نامہ نگار) اشٹام فروشوں کے حقوق کے لیے کوشاں ہے تحصیل کچہری میں اشٹام فروشوں کے لیے جگہ مختص کی جائے ان خیالات کا اظہارعثمان یٰسین صدر انجمن اشٹام فروش یونین تحصیل پیرمحل کے اعزاز میں پروقار ظہرانہ میں کیا انہوںنے کہا حکومت کو ریونیو کی مد میں لاکھوں روپے ماہانہ دینے والا اشٹام فروش مسائل کے بھنور میں پھنس کر رہ گیا حکومت پنجاب کا ای سسٹم منصوبہ اشٹام فروشوں کی کاوش سے کامیاب کامران ہوگا حکومت پنجاب اس منصوبہ کو بناتے وقت اگر اشٹام فروش کو اس کا حصہ بنا تے تو ای سسٹم میں زیادہ کامیاب نتائج حاصل ہوسکتے تھے مگر نہ جانے کیوں کروڑوں روپے ماہانہ ریونیو فراہم کرنے والے اشٹام فروشوں کو اس منصوبہ سے یکسر لاتعلق کردیا گیا انہوںنے کہا تحصیل پیرمحل کمپلیکس میں اشٹام فروشوں کے جگہ مختص کی جائے تاکہ تحصیل کچہری میں آنے جانے والے سائلین کو تحصیل کے اندر اشٹام کی دستیابی ہوسکے اس موقع پر رانا محمد اشرف ، سید محمود شاہ ، عامر حفیظ ، میاں عابد ، عبدالجبار عثمان جوہر محمد سلیم ، رائو سجا د اسلم محمد افضل مغل محمدا شرف ، نوید پرنس ماسٹر محمد رمضان ، ملک عبدالرحمن ، سمیت کثیر تعداد میں اشٹام فروشوں نے شرکت کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (نامہ نگار) زیر تکمیل تحصیل پیرمحل کمپلیکس ، درویش صفت اے سی پیرمحل محکمہ مال کا اہم اجلاس تحصیل کمپلیکس مسجد میں طلب کرلیا ایگریکلچر آفیسر، غلام حسین کاٹھیہ اے ڈی ایل آر ، محمد حسین سروس سنٹر انچارج ، 9فیلڈ اسسٹنٹ 35پٹواری 3قانونگو ، تمام سرکل سٹاف اے سی آفس اور تحصیلد ار آفس واصل باقی کی شرکت ریونیو ریکوری مختلف قسم ، زرعی سب سٹڈیز سیل کسان کارڈز رجسٹریشن ، دیگر مسائل پٹواری رولز پیڈا انکوائر کے معاملات زیر غور تفصیل کے مطابق حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے تحصیل بھر کے پٹواریوں قانونگو اور تحصیلدارکے اجلاس منعقدہ تحصیل کمپلیکس مسجد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محصولات کی وصولی میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کریں گے مالیہ آبیانہ اور زرعی ٹیکس ہائے کی وصولی کے لیے ہرممکن اقدامات کریں موٹر وے متاثرین کو معاوضہ کی فراہمی کے لیے جلد سے جلد ریکارڈ اور معاوضہ جات کی متاثرین کو فراہمی کے عمل کو مکمل کرکے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے کسانوں کو کسان کارڈ کی فراہمی کے لیے رجسٹریشن کے عمل کو مکمل کرنے سمیت زرعی سب سٹڈیز کے پراسس کو مکمل کو مقررہ مدت میں مکمل کیاجائے و اجبات سرکار کی وصولی کے دوران غفلت کے مرتکب محکمہ مال کے ملازمین کے خلاف تادیبی کاروائی کریں گے کسی بھی قسم کی غفلت کار سرکارمیں معاونت سے کوتاہی ہرگز برداشت نہ ہوگی موٹروے کی حدود میں آنے والے رقبہ جات کی جلد سے جلد موٹروے اتھارٹی کو حوالگی کے لیے پراسس کو مقررہ مدت میں مکمل کرکے موٹروے متاثرین کو معاوضہ جات کی ادائیگی کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کررہے ہیں ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کی ہدایات کے مطابق رقوم کی ادائیگی کے لئے حلقہ پٹوارسے حقیقی مالکان کی تصدیق کروا کرجن لوگوں کورقم اداکی جائے ان کامکمل ریکارڈاوررسید وصولی حاصل کی جائے۔انہوں نے مزیدکہاکہ چکوک کے حساب سے مرحلہ وار کسان کارڈ کی رجسٹریشن کی جائے تاکہ تمام امورخوش اسلوبی سے طے پاسکیں۔انہوں نے واضح کیا کہ فرائض میں کوئی تساہل اوربے ضابطگی ہرگزبرداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر ایگریکلچر آفیسر، غلام حسین کاٹھیہ اے ڈی ایل آر ، محمد حسین سروس سنٹر انچارج ، 9فیلڈ اسسٹنٹ 35پٹواری 3قانونگو ، تمام سرکل سٹاف اے سی آفس اور تحصیلد ار آفس واصل باقی نے میٹنگ میں شرکت کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (نامہ نگار) زیرتعمیر موٹر وے پر حادثات کو روکنے کے لئے شہر سے وفد کی سینئر ایڈمن مینجر زیڈ کے بی سے ملاقات میں حادثات کو روکنے کے لئے تجاویزتفصیل کے مطابق سابق تحصیل نائب ناظم محمد صدیق پیاراکی قیادت میںوفد جس میں یو سی 72 کونسلر مشتاق احمد سعیدی ،سینئر نائب صدر انجمن تاجران محمد طارق اور چیئر مین یوتھ کونسل میاں عرفات شامل تھے سینئر ایڈمن مینجر زیڈ کے بی سیملاقات میں حادثات کو روکنے کے لئے تجاویز بھی دی گئیں جن میں شورکوٹ روڑ پر گریڈر مشینوں سے کشادہ کرنا موٹر وے پر کام کرنے والی مشینی گاڑیوں کی رفتار کم کرنا روڈ پر رش کے اوقات میں پانی کا چھڑکاو نہ کرنا اوور سپیڈ گاڑیاں چلانے والے ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی کئے جانا عوامی شعور و آگاہی کے لئے بینرز آویزاں کرناسمیت سکولوں اور کالجز میں آگاہی مہم چلائی جائے شامل ہیں جن کو سینئر ایڈ من مینجر زیڈ کے بی ساجد حسین نے تسلیم کرتے ہوئے سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کے آفیسر کو فوری احکامات جاری کر دیئے تاکہ حادثات میں جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے وفد میں بق تحصیل نائب ناظم محمد صدیق پیارا کونسلر یو سی 72مشتاق احمد سعیدی سینئر نائب صدر انجمن تاجران محمد طارق اور چیئر مین یوتھ کونسل میاں عرفات شامل تھے