ملتان : جس طرح سرائیکی وسیب دوسرے شعبوں میں نظر انداز ہے اسی طرح الیکٹرانک میڈیا بھی سرائیکی وسیب کو نظر انداز کرتا ہے مگر وسیب کے نوجوان لکھاری اور صحافی تمام رکاوٹوں کے باوجود اپنی صلاحیتیں منوانے میں کامیاب ہو چکے ہیں اور وہ اپنے خطے کی محرومی کا مقدمہ پوری طاقت سے لڑ رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار ریڈیو پاکستان ملتان کی نامور کمپیئر طاہرہ خان نے سماجی رہنما افضال احمد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ افضال احمد اپنے مضامین کے ذریعے پورے پاکستان میں امن کا پیغام پھیلا رہے ہیں۔
افضال احمد پنجابی ہونے کے باوجود سرائیکیوں سے محبت رکھتے ہیں۔لوگوں کے حقیقی مسائل کو اپنے مضامین میں خوبصورت اور روایتی لفظوں سے ہٹ کر اُجاگر کرتے ہیں ‘ بہت سے لوگ ان کے مضامین سے زندگی گزارنا سیکھ رہے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ تھوڑے ہی عرصے میں اللہ تعالیٰ نے افضال احمد کے مضامین کو ترقی سے ہمکنار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے مضامین میں باقاعدگی سے پڑھتی ہوں بلکہ دوسرے لوگوں کی طرح مجھے بھی ان کے مضامین کا انتظار رہتا ہے’ بہت کچھ سیکھنے اور سیکھانے کو ملتا ہے۔
پاکستان بھر کی طرح سرائیکی وسیب کے لوگ خاص طور پر نوجوان طبقہ ان کے مضامین دلچسپی سے پڑھتا ہے۔ انشاء اللہ ریڈیو پاکستان میں کسی روز انہیں اپنے پروگرام میں اظہار خیال کرنے کا موقع ضرور دوں گی۔