چوٹی زیریں (انجینئر حمزہ ندیم چنگوانی) تحصیل پریس کلب اور انجمن صحافیان تحصیل کو ٹ چھٹہ کے چوتھے سالانہ الیکشن باخیروخوبی انجام کو پہنچے۔
چیئرمین انجمن صحافیان محمد فہیم خان چنگوانی،صدر عبدالحمید نتکانی،جنرل سیکرٹری نواز خان وڈانی اور پریس کلب کے لیے چیئرمین ملک رب نواز ۔صدر اکرام اللہ چنگوانی،جنرل سیکرٹری احسن رضاکھوکھر کے عہدے پر بھاری اکثریت سے کامیاب قرار۔تفصیل کے مطابق تحصیل پریس کلب اور انجمن صحافیان کوٹ چھٹہ کے الیکشن بیلٹ پیپر کے ذریعے منعقد کیے گئے تھے۔
جس میں چیئرمین انجمن صحافیان محمد فہیم خان چنگوانی ۔صدر عبدالحمید خان نتکانی۔جنرل سیکرٹری نواز خان وڈانی۔سیکرٹری انفارمیشن حبیب الرحمن خان چنگوانی۔فنانس سیکرٹری رجب علی ماچھی اور پریس کلب کے لیے چیئرمین ملک رب نواز خان ۔صدر اکرام اللہ خان چنگوانی،جنرل سیکرٹری احسن رضا کھوکھر۔انفارمیشن سیکرٹری پرنس آفتاب عالم قریشی اور جوائنٹ سیکرٹری غلام مصطفی خان تالپور بھاری اکثریت سے کامیاب قرار پائے۔
سنیئر صحافی ملک سراج احمد نے الیکشن کمشنر کا کردار ادا کیا۔الیکشن کی شفافیت کو چیک کرنے کے لیے میونسپل چیئرمین کوٹ چھٹہ سردار ظفر عالم خان گورمانی نے پولنگ کا دورہ کیا اور الیکشن کے تمام مراحل کو چیک کیا اور تمام پراسس کو شفاف قرار دیتے ہوئے اپنے ریمارکس بھی قلم بند کیے۔
ڈی جی خان پریس کلب کے چیئرمین نوید نقوی اور دیگر عہدداروں نے بھی پولنگ کا دورہ کیا اور تمام مراحل پر خوشی کا اظہار کیا۔تحصیل کوٹ چھٹہ کی تاجر برداری کے علاوہ تحصیل بھر کے چیدہ چیدہ سیاستدانوں نے پولنگ کا دورہ کیا۔
پورا پراسس کے عمل کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا کہ میڈیا نمائندوں نے احسن طریقے سے اپنا حق رائے دہی کے عمل کو شفاف طریقے سے پایا تکمیل تک پہنچایا جس کے لیے فرحت عباس نقوی ۔بلال خان میرانی کی کاوشوں کو خوب سہراہا گیا۔