رینجر اختیارات، سندھ کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

Syed Murad Ali Shah

Syed Murad Ali Shah

کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کا اجلاس پیر 16 جنوری کو صبح گیارہ بجے طلب کرلیا ہے۔

اجلاس میں امن وامان کی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں، رینجر اختیارات، دینی مدارس، اطلاعات تک رسائی، زکوۃ وعشر کی صوبائی سطح پر وصولی کے بل سمیت دیگر امور پر غور ہو گا اور اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجراختیارات کے معاملے پر پیر 16جنوری کوہونے والے اجلاس میں تفصیلی غورکیا جائے گا اور سندھ کابینہ سے منظوری کے بعد رینجراختیارات کی سمری پرمزید کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

سندھ رینجرکے اختیارات کی مدت ختم ہورہی ہے جس میں توسیع کے لیے سندھ حکومت نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، اجلاس نیو سندھ سیکرٹریٹ میں ہوگا۔