لاہور (جیوڈیسک) پاکستانی اداکار فواد خان کی بھارت واپسی شاید مستقبل قریب میں بھی ممکن نہیں، تاہم ان سے متعلق خبریں آج بھی انڈین میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہاں کی عوام انھیں کتنا پسند کرتے ہیں۔
فواد خان کی حال ہی میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپنی بیٹی کے ساتھ تصویر وائرل ہو چکی ہے اور اسے نہایت پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔
فواد خان اور ان کی اہلیہ کے یہاں گزشتہ برس اکتوبر میں بیٹی نے جنم لیا تھا۔ تاہم انہوں نے ساتھی اداکاروں کی طرح اپنی بیٹی کی تصویر کو شیئر نہیں کیا تاہم اب فواد خان کے فین کلب کی جانب سے ان کی اپنی صاحبزادی کے ساتھ تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے جسے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز فواد خان اور ان کی اہلیہ صدف نے اپنے بیٹے آیان کی دھوم دھام سے سالگرہ منائی تھی۔