مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 17/1/2017

Mrs Masood Ahmed

Mrs Masood Ahmed

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) زیادتی کی کوشش و تشدد کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف ڈیڑھ ماہ بعد مقدمہ درج، قصور کی رہائشی لڑکی کی شادی بھوجا میں ہوئی تھی دیوار نے زیادتی کی کوشش کی، لڑکی کے شور کرنے پر ساس، نند، دیوار اور خاوند نے تشدد کا نشانہ بنایا، تفصیلات کے مطابق قصور کی رہائشی خاتون رحمت بی بی کی بیٹی کی شادی نواحی گائوں بھوجا میںعابد علی سے ہوئی تھی 30نومبر کو لڑکی کے دیور آصف نے زیادتی کی کوشش کی، بد نامی کے ڈر سے دیگر اہل خانہ نے چپ کروانے کی کوشش کی، انکار پر لڑکی کی ساس ، نند دیور آصف ، راشد علی اور خاوند عابد علی نے تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس تھانہ مصطفی آبادنے ڈیڑھ ماہ بعد ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کے حکم پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے، رحمت بی بی نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ قبل میں چوکی بیدیاں میں گئی تھی لیکن ہماری کوئی سنوائی نہ ہوئی تھی میں ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کی انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتار کا حکم صادر فر ما دیا ہے، اللہ کرے ہر ضلع میں ایسے ہی ڈی پی او تعینات ہوں تاکہ غریب افراد کو بھی انصاف مل سکے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) حلقہ پی پی175سے تحریک انصاف کے جلسہ میں ہزاروں افراد شرکت کریں گے، قصور کا جلسہ تاریخی جلسہ ہو گا، تیاریاںعروج پر ہیں، ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف حلقہ پی پی 175مسز مسعود احمد بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ اور نا اہل حکمرانوں کا آخری وقت قریب ہے، جب تک ایماندار قیادت اقتدار میں نہیں آئے گی،ملک ترقی نہیں کر سکتا، انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف ملک لوٹا جا رہا ہے اور دوسری طرف قرضہ لینے کے نئے ریکارڈ قائم کیا جارہے ہیں،عوام کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، میاں نواز شریف نے پوری پارلیمنٹ اور قوم کو گمراہ کیا ہے ، یہ جرم عدالت یا ادارہ ثابت کرے یا نہ کرے مگرعوام کی عدالت میں یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ میاں نواز شریف نے پاکستانی عوام کے حق پر ڈاکہ ڈال کربیرون ملک اثاثے بنائے ہیں،مسز مسعود احمد بھٹی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا جنو ن قصور کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرکے کرپٹ حکمرانوں کے دکھا دیں گے کہ عوام آج بھی عمران خاں اور تحریک انصاف کے ساتھ ہیں،انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافہ سے مہنگائی کی نئی لہر آئے گی، تحریک انصاف اس کی شدید مذمت کرتی ہے، حکومت نے عوام کو نچوڑنے کی قسم کھائی ہوئی ہے، حکومت مہنگائی کرنے کی بجائے اپنے شاہی اخراجات کو کنٹرول کرے

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126