پیرس (اے کے راؤ) فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے جرمن چانسلر انگلیلا میرکل پر نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کڑی نکتہ چینی کو رد کرتے ہوئے امریکی ٹیلی ویژن سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: ‘میرے خیال سے کسی امریکی نومنتخب صدر کا دوسرے ملکوں کی سیاست میں اس طرح کھلم کھلا دخل دینا نامناسب ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ‘یورپ کو کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں، اس کے لیے اسے کسی بیرونی مشورے کی ضرورت نہیں ہے۔’
جرمن چانسلر انگلیلا میرکل پہلے ہی ٹرمپ کو جواب میں کہ چکی ہیں کہ ‘ہم یورپیوں کی تقدیر خود ہمارے ہاتھوں میں ہے۔’
یاد رہے ٹرمپ نے جرمن چانسلر انگلیلا میرکل کے بارے میں کہا تھا کہ انھوں نے بڑے پیمانے پر نقل مکانی کی اجازت دے کر ‘تباہ کن غلطی’ کی ہے۔