پرتھ (جیوڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا تیسرے ون ڈے میں کل پرتھ میں مدمقابل ہوں گے۔ مقابلہ آٹھ بجکر بیس منٹ پر شروع ہو گا۔ پانچ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔
پریکٹس کے لئے شاہینوں نے واکا گراؤنڈ میں خوب پسینہ بہایا۔ کپتان اظہر علی فٹ نہ ہو سکے اور میلبورن کے ہیرو محمد حفیظ ہی پرتھ میں بھی قیادت کریں گے۔
گرین شرٹس نے دوسرے میچ کی فاتح الیون کو ہی پرتھ میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا۔ پرتھ میں پاکستان اور آسٹریلیا اب تک چھ ون ڈے کھیل چکے ہیں۔
چار میچوں میں قومی ٹیم نے میدان مارا جبکہ دو میں کینگروز کامیاب رہے۔ واکا گراؤنڈ پر پاکستان نے چار میں سے تین ون ڈے عمران خان کی کپتانی میں جیتے۔ قومی ٹیم پرتھ میں آخری بار 2005 کا ون ڈے جیتی تھی۔